جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہر گھر جل کی پہل

Posted On: 05 FEB 2024 6:00PM by PIB Delhi

حکومت ہند ملک کے تمام دیہی گھرانوں کو مناسب مقدار میں، مقررہ معیار کی اور مستقل اور طویل مدتی بنیادوں پر محفوظ اور پینے کے قابل نل کے پانی کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے، حکومت ہند نے جل جیون مشن (جے جے ایم) شروع کیا ہے، جسے ریاستوں کے اشتراک سے اگست 2019 میں نافذ کیا گیا ۔ پینے کا پانی ریاست کا موضوع ہے، اور اس لیے منصوبہ بندی، منظوری، عمل درآمد، آپریشن، اور پینے کے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی دیکھ بھال، بشمول جل جیون مشن کے تحت، ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے پاس ہے۔ حکومت ہند ریاستوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرکے مدد کرتی ہے۔

دیہی گھرانوں تک نل کے پانی تک رسائی کو بڑھانے کی سمت میں جل جیون مشن کے آغاز کے بعد سے ملک میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اگست 2019 میں جل جیون مشن کے آغاز کے وقت، صرف 3.23 کروڑ (16.8فیصد) دیہی گھرانوں کے پاس نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع تھی۔ اب تک، جیسا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے 30.01.2024 کو اطلاع دی گئی ہے، جے جے ایم کے تحت 10.98 کروڑ سے زیادہ اضافی دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، 30.01.2024 تک، ملک کے 19.27 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے، 14.21 کروڑ (73.76فیصد) سے زیادہ گھرانوں کے گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کی اطلاع ہے۔

جے جے ایم کے آپریشنل رہنما خطوط کے مطابق، ایک گاؤں میں تمام دیہی گھرانوں کو نل کے کنکشن فراہم کرنے کے بعد، اس اسکیم کو نافذ کرنے والا محکمہ گرام پنچایت کو تکمیل کا سرٹیفکیٹ فراہم کرتا ہے اور گاؤں کوجے جے ایم-آئی ایم آئی ایس پر 'ہر گھر جل' گاؤں کے طور پر نشان زد کرتا ہے۔ اس کے بعد، گرام پنچایتیں اپنی گرام سبھا میٹنگ میں کام کی تکمیل کی رپورٹ کو بلند آواز سے پڑھنے کے بعد، باضابطہ طور پر اپنے آپ کو ’ہر گھر جل‘ گاؤں کے طور پر تصدیق کرنے والی قرارداد پاس کرتی ہیں۔ عمل درآمد کرنے والے محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ سرٹیفکیٹ کی کاپی، گرام سبھا کی طرف سے منظور کردہ قرارداد، اور گرام سبھا کی تصویر کشی کرنے والا ایک چھوٹا سا ویڈیو جے جے ایم ڈیش بورڈ پر ظاہر ہوتا ہے اور گاؤں کو جے جے ایم-آئی ایم آئی ایس میں تصدیق شدہ نشان زد کیا جاتا ہے۔

جیسا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے، 30.01.2024 تک، تقریباً 2.02 لاکھ گاؤں میں سے 'ہر گھر جل' کے طور پر رپورٹ کیے گئے 1.01 لاکھ سے زیادہ گاؤں کو متعلقہ گرام سبھا نے تصدیق کر دی ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مختلف جائزہ میٹنگوں، فیلڈ وزٹ، کانفرنس وغیرہ کے دوران باقاعدگی سے مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ تمام گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کریں اور ایچ جی جے سرٹیفیکیشن مکمل کریں۔ مزید برآں، ریاستوں کو بار بار مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گاؤں میں نل کے پانی کی فراہمی کے کاموں کی تکمیل کے بعد ہر گھر جل سرٹیفیکیشن کے لیے خصوصی گرام سبھا  کا اجلاس منعقد کریں۔

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  یہ اطلاع فراہم کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4453

 


(Release ID: 2002813) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Telugu