شہری ہوابازی کی وزارت

 کہرے موسم کے دوران، مخصوص اوقات میں نوٹم کے اثرات سے نمٹنے کے لیے، دہلی ہوائی اڈے پر 130سے140 اضافی افرادی قوت تعینات کی گئی


• دہلی میں،آئی ایل ایس             سی اے ٹی - III پہلے ہی 04 رن وے پر کام کر رہا ہے

• دہلی ہوائی اڈے پر تمام ٹیکسی ویز،سی اے ٹی-III آپریشنز کے لیے تصدیق شدہ ہیں

Posted On: 05 FEB 2024 2:46PM by PIB Delhi

منسوخی اور تاخیر کی وجہ، بنیادی طور پر دسمبر 2023 اور جنوری 2024 کے دوران ،شمالی ہندوستان میں واقع ہوائی اڈوں پر کہرے کی غیر معمولی صورتحال ہے۔ مختلف ہوائی اڈوں پر ویژبلیٹی  زیرو میٹر تک پہنچ گئی جس کی باعث پروازوں کی کارروائیاں متاثر ہوئی ،دہلی ہوائی اڈے پر رن وے 28/10 کی عدم دستیابی کی وجہ سے ،صورتحال مزید متاثر ہوئی ہے۔ اس طرح کی منسوخیاں اور تاخیر ایسے حالات کی وجہ سے ہوئی ہیں جو ایئر لائنز کے کنٹرول سے باہر ہیں۔

جب کہ تاخیر اور منسوخیاں ہوئیں، دہلی ہوائی اڈہ اچھی طرح سے تیار تھا اور اس نے کہرے کی وجہ سے ہونے والی تاخیر سے  نمٹنے کے لئےمختلف اقدامات کیے تھے،جن میں شامل ہیں:

(i) کہرےکے موسم میں ہوائی اڈے پر 130سے140 اضافی افرادی قوت کو مخصوص اوقات کے دوران،نوٹم کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تعینات کیا گیا۔

(ii) اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی اے) پر، باصلاحیت  عملہ والا ایک طبی مرکز ہے۔

(iii) ٹرمینلز میں اضافی 700+ سیٹیں دستیاب ہیں۔

(iv) دہلی ہوائی اڈے نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کسی بھی تاخیر سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کو، مختلف ایئر لائنز کے منشور کے مطابق ، کھانا اور مشروبات کی پیشکش کی جائے۔ تمام ٹرمینلز پر موجودہ ایف اینڈ بی آپریٹرز کے پاس ،مسافروں کے لیے مناسب خوراک کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت ہے۔

شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے’’تمام موسم میں کارروائیاں (اے ڈبلیو او)‘‘سے متعلق  شہری ہوابازی کی ضروریات (سی اے آر)کی دفعہ 8، سیریزسی، حصہ I جاری کیا ہے، جس میں عملے کو سی اے ٹی II /سی اے ٹی IIIکی تربیت حاصل کرنے کی ضرورت کا تعین کیا گیا ہے۔

دہلی میں،آئی ایل ایس             سی اے ٹی -III ،پہلے ہی سے 04  رن وے کے سروں پر کام کر رہا ہے۔ آئی ایل ایس       سی اے ٹی -I،تین رن وے سروں پر کام کر رہا ہے اور بنیادی پٹی اور اپروچ لائٹ سسٹم کے لیے رکاوٹوں سے پاک زون اور زمینی رکاوٹوں کی وجہ سے، اسےان رن وے سروں پر آئی ایل ایس       سی اے ٹی -III میں اپ گریڈ کرنا ممکن نہیں ہے۔

سی اے ٹی - III آئی ایل ایس کی فراہمی آر ڈبلیو وائی 29 آر میں کی گئی ہے اور نیا آئی ایل ایس نصب کیا گیا ہے اور پر آئی ایل ایس       سی اے ٹی -III  کے لئے پرواز کیلیبریٹ کی گئی ہے۔

دہلی ہوائی اڈے پر تمام ٹیکسی ویز سی اے ٹی-III آپریشنز کے لیے تصدیق شدہ ہیں۔ مزیدبرآں، دہلی  انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) نے کم وزیبلیٹی کے دوران استعمال کیے جانے والے ٹیکسی روٹس شائع کیے ہیں، تاکہ ٹیکسی کرنے والے ہوائی جہاز کو ایک مخصوص ٹیکسی روٹس پر ٹیکسی کیا جائے گا، جوسی اے ٹی- III آپریشنز کے لیے مکمل طور پر مطابقت رکھتے ہیں۔

ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے،کہرے کی صورتحال میں  تیاری کا دستورالعمل جاری کیا ہے اور پروازوں میں تاخیر کی وجہ سے متاثرہ مسافر کو ہونے والی تکلیف کو کم کرنے کے لیے،ڈی جی سی اے نے سی اے آر دفعہ 3، سیریز ایم، حصہ IV جاری کیا ہے ،جس کا عنوان ہے ’بورڈنگ سے انکار، پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی وجہ سے ایئر لائنز کے ذریعے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات ‘۔

مذکورہ سی اے آر کی فراہمی کے تحت، ایئر لائن کو اس مسافر کو کھانا اور ریفریشمنٹ/ہوٹل میں رہائش/متبادل پرواز/مکمل رقم کی واپسی فراہم کرنی ہوتی ہے ،جس نے وقت پر چیک ان کیا ہو، جس کی وجہ سے روانگی کے اصل اعلان کردہ مقررہ وقت سے زیادہ متوقع تاخیر ہوتی ہے۔ ائیر لائنز ان صورتوں میں معاوضہ دینے کی پابند نہیں ہوں گی جہاں تاخیر ،کسی دیگر اہم واقعہ کی وجہ سے ہوتی ہے، یعنی غیر معمولی حالات (حالات)، ایئر لائن کے کنٹرول سے باہر ہیں۔

یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

************

ش ح۔ ا ع ۔ م ش

 (U: 4418)



(Release ID: 2002599) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi , Telugu