بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کروز انڈسٹری میں پوشیدہ امکانات

प्रविष्टि तिथि: 02 FEB 2024 3:42PM by PIB Delhi

حکومت نے کروز انڈسٹری کو اس کی تیز رفتار ترقی کے لیے ترغیب اور فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں جن کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔

(i) برتھنگ کے لیے کروز ویسل کو کارگو ویسل پر ترجیح دی جارہی ہے۔

  (ii) معقول کروز ٹیرف  کومتعارف کرایا گیا ہے۔

پورٹ چارجز 0.085 ڈالر /جی آر ٹی (مقررہ شرح) اور برتھ پر قیام کے پہلے 12 گھنٹے کے لیے  6  ڈالرکا معمولی مسافر ہیڈ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

کروز بحری جہازوں کو ان کی کالوں کے حجم کی بنیاد پر 10فیصد سے 30فیصد تک کی چھوٹ فراہم کی جاتی ہے۔

(iii) کروز ویسلز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے آؤسٹنگ چارجز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

(iv) ای -ویزا اور آن ارائیول ویزا کی سہولیات میں توسیع کی گئی ہے۔

(v) سنگل ای -لینڈنگ کارڈ متعارف کرایا گیا ہے جو کروز کے سفر کے پروگرام میں تمام بندرگاہوں کے لیے جائز ہے۔

(vi) غیر ملکی کروز جہازوں کے لیے کیبوٹیج معاف کر دی گئی ہے۔ یہ نرمی غیر ملکی کروز شپ کو اجازت دیتی ہے کہ وہ اپنے گھریلو لیگ کے دوران ہندوستانی شہریوں کو ایک ہندوستانی بندرگاہ سے دوسری ہندوستانی بندرگاہ تک لے جاسکے۔

(vii) سیاحت کو فروغ دینے کے لیے،بیرون ملک جانے والے جہاز کے لیے مشروط آئی جی ایس ٹی  استثنیٰ کی منظوری دی گئی ہے جب وہ ساحلی رن میں تبدیل ہو جائے ، یہ چھ ماہ کے اندر غیر ملکی جہاز میں تبدیل ہونے سے مشروط ہے۔

(viii) گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ کے دوران، اکتوبر، 2023 کے سیشن میں '2047 تک ہندوستان میں 50 ملین کروز مسافروں کو متوجہ کرنے کے لیے ایک سفر کا آغاز کریں' اور حصص داروں کی شرکت کے ساتھ 'کروز لائنوں کے ساتھ گول میز' کا اہتمام کیا گیا۔

(ix) نیو مینگلور، کوچین، چنئی، مورموگاو اور وشاکھاپٹنم میں کروز ٹرمینلز کا اپ گریڈیشن اور جدید کاری مکمل ہو چکی ہے۔

           حکومت کی طرف سے ایک معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) جاری کیا گیا ہے جس کی پیروی کسٹمز، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف )، امیگریشن اور پورٹ ہیلتھ آرگنائزیشن (پی ایچ او) کے دفاتر کے اہلکار کرتے ہیں۔ ایس او پی میں ریاستی حکومت کا رول بھی دیا گیا ہے۔ کروز پورٹ آپریشن کثیر جہتی ہے اور اس لیے اس پورے عمل میں بہت سے پہلو شامل ہیں۔ ایس او پی اسٹیمر ایجنٹس کی طرف سے اطلاع موصول ہونے پر مختلف حکام کے کردار کی نشاندہی کرتا ہے، جس کی  تفصیل ذیل میں ہے:

امیگریشن: - بین الاقوامی پیکس/کریو اور ڈومیسٹک پیکس/کریو کے لیے مخصوص طریقہ کار واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔

سیکورٹی: - یہ مسافروں کے سوار ہونے اور اترنے کے وقت سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے کردار کی وضاحت کرتا ہے۔

کسٹمز: - یہ ا سٹیمر ایجنٹ کی طرف سے الیکٹرانک ایرائیول کے مینی فیسٹ کی وصولی پر کسٹم افسران کے ذریعے جہاز کو صاف کرنے کے عمل کی وضاحت کرتا ہے۔

صحت:-پورٹ ہیلتھ آفیسر معائنہ اور صحت کے زاویے سے جہاز کو محفوظ پا نے کے بعد پراٹیک اور ہیلتھ کلیئرنس دیتا ہے۔

یہ جانکاری بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

********

  ش ح۔م م ۔رم

U-4407  


(रिलीज़ आईडी: 2002492) आगंतुक पटल : 86
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati