وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

چار روزہ قومی آروگیہ میلہ آج اختتام پذیر ہوا


گزشتہ نو سالوں میںوزارت آیوش نے صحت عامہ کی دیکھ بھال میں مجموعی صحت پر توجہ مرکوز کی: ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی

Posted On: 04 FEB 2024 5:49PM by PIB Delhi

دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں چار روزہ قومی آروگیہ میلہ آج اختتام پذیر ہوا۔ آیوش اور خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارا  مہندر بھائی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس تقریب کا مقصد آیوروید،یوگا، نیچروپیتھی،یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی کے فوائد اور اصولوں کو ظاہر کرنا، بیداری پیدا کرنا اور مجموعی صحت و تندرستی کے طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا، پریکٹیشنرز، ماہرین اور شائقین کے درمیان تعاون اور علم کے اشتراک کو فروغ دینا تھا۔ کاروبار اور دکانداروں کو آیوش سسٹم سے متعلق مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینے کے لیے جگہ فراہم کرنا تھا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر منجپارہ مہندر بھائی نے کہا کہ قومی آروگیہ میلہ سب کو اکٹھا کرنے اور آیوش کے تمام پہلوؤں پر گہرائی سے معلومات حاصل کرنے کے بارے میں ہے۔ مارکیٹ، سائنسی برادری، زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، اختراع کرنے والوں، اسٹارٹ اپس، خریداروں اور فروخت کنندگان کی موجودگی نے اسے کامیاب بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیوش کے مختلف پہلوؤں پر پینل مباحثوں نے اس کی قدر میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، 'مجھے یقین ہے، اس قومی آروگیہ میلے میں، ہم سب کے پاس  آیوش کی بصیرت کا کافی حصہ تھا جو اب "امرت کال" میں ایک بڑی لہر ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ پچھلے دس سالوں میںملک نے دیکھا ہے کہ کس طرح حکومت ہند نے پوری حکومتی روش اپناتے ہوئے اور وزارت آیوش اور ہندوستان کے روایتیادویات کے نظام کو دھیان میں رکھتے ہوئے عوامی صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں کلی صحت کو ترجیح دی ہے۔ وزارتآیوش کیوزارت صحت و خاندانی بہبود کے ساتھ مربوط صحت پر کام کر رہی ہے تاکہ جدید دور کے صحت کے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔

جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، نئی دہلی میںیکم فروری 2024 سے 4 فروری 2024 تک وزارت آیوش کے تعاون سے شری پران چندر گپتا اسمارک ٹرسٹ کے زیر اہتمام قومی آروگیہ میلے میں ہندوستان کی بھرپور شفایابی  کی روایات کا ایک متحرک امتزاج دیکھا گیا، جس میں آیوروید،یوگا ، نیچروپیتھی،یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی شامل ہیں ۔اس  چار روزہ تقریب نے  صحت کی دیکھ بھال میں ملک کی متنوع ثقافت اور تاریخی میراث کے متحرک عہد کے طور پر کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہ روایتی نظام طب کا جشن منانے اور اس کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے، جس میں مجموعی فلاح و بہبود پر زور دیا جاتا ہے۔

اس تقریب کیکچھ اہم جھلکیوں میں 'فلاحی ورکشاپ اور سیمینار، آیوروید،یوگا،یونانی، سدھا، نیچروپیتھی اور ہومیوپیتھی کی نمائشیں، مفت صحت سے متعلق مشاورت، ثقافتی پروگرام شامل تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع(

4400



(Release ID: 2002426) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Tamil