کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے بھارت منڈپم میں پی ایل آئی کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کی
صنعت کی جانب سے تعمیری تنقید، مشاورت، تعاون اور اشتراک کا خیر مقدم کیا جاتا ہے: جناب گوئل
ہندوستان کو مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بنانے کے لیے حکومت اور پی ایل آئی سے فائدہ اٹھانے والوں کے درمیان تعاون اور اشتراک کی ضرورت ہے: جناب گوئل
Posted On:
03 FEB 2024 7:06PM by PIB Delhi
صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ہفتہ کے روز نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں پروڈکٹ سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) سے مستفید ہونے والوں کے ساتھ بات چیت کی۔ افتتاحی بات چیت کے دوران، وزیر موصوف نے ملک میں بہتر سہولت اور مینوفیکچرنگ کی ترقی کے لیے مختلف صنعتی شعبوں کی جانب سے تعمیری تنقید کا خیر مقدم کیا۔
حکومت اور شعبے کے درمیان بہتر کام کاج اور ہم آہنگی کو آسان بنانے کے لیے، وزیر موصوف نے تعمیری تنقید اور مشاورت کے لیے کہا، تاہم انھوں نے میٹنگ میں موجود استفادہ کنندگان سے تعاون کی بھی اپیل کی۔جناب گوئل نے مزید زور دیا کہ حکومت کی اپنی مجبوریاں اور پابندیاں ہیں، کیونکہ انہیں بھی سی اے جی آڈٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انھوں نے کاغذی کارروائی کی شفافیت پر اپنا یقین ظاہر کیا، جہاں کسی وزیر یا کسی سرکاری عہدیدار کی طرف سے بے ضابطگیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہو۔ حکومت اور استفادہ کنندگان اور ان کے درمیان تعاون کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ ایک دوسرے کا تعاون کرنے سے ملک کو فائدہ ہوگا اور ہندوستان کو مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیر موصوف نے واضح کیا کہ پی ایل آئی اسکیم استفادہ کنندگان کو سرکاری خدمات پر منحصر کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ اسے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں فروغ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، جو آگے کے طویل سفر کے لیے ایک ابتدائی معاون ہے۔ وزیر موصوف نے زور دیا کہ ’’بالآخر مقابقت غالب آئے گی ‘‘۔ دریں اثنا انھوں نے ان سے گزارش کی کہ وہ اپنے کاروبار کو بڑھانے پر توجہ دیں اور اپنے آپ کو صرف گھریلو مارکیٹ تک محدود نہ کریں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ایک عالمی پلیئر بننا ضروری ہے تاکہ ہندوستان کے کاروبار کو شناخت ملے اور اس مقصد کے لیے انھیں اپنے کاروبار کے حجم کو بڑھانا ہوگا، جس سے انہیں اپنی لاگت کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
جناب گوئل نے اپنی بات چیت کے دوران کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ میٹنگ میں موجود ہر پی ایل آئی استفادہ کنندہ میں کامیابی کی کہانی گڑھنے کی صلاحیت ہے۔
******
ش ح۔م م ۔ م ر
U-NO.4390
(Release ID: 2002303)
Visitor Counter : 72