عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے ایم ای ایے کے ساتھ شراکت داری میں دہلی میں افریقی خطے کے سینئر سول اہل کاروں کے لیے عوامی پالیسی اور گورننس پر پہلے دو ہفتے کے ایڈوانسڈ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کو مکمل کرکے ایک کامیابی حاصل کی


اس پروگرام میں 5 ممالک، کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا، اریٹیریا اور گامبیا کے مستقل سیکرٹریوں اور نائب مستقل سیکرٹریوں سمیت 34 سینئر افسران نے شرکت کی

صلاحیت سازی کا پروگرام لینڈ ایڈمنسٹریشن، پائیدار ترقی اور عوامی پالیسی کے طریقوں پر مرکوز ہے

مندوبین نے لینڈ ایڈمنسٹریشن، پرعوامی پالیسی اور عوامی شکایات کے مؤثر ازالے پر اپنا گروپ ورک پیش کیا

Posted On: 03 FEB 2024 11:49AM by PIB Delhi

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی)، حکومت ہند کے ایک اعلیٰ سطحی خود مختار ادارے نے 2 جنوری 2024 کو افریقی خطے کے سرکاری ملازمین کے لیے عوامی پالیسی اور گورننس پر دو ہفتے کا ایڈوانسڈ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ پروگرام مکمل کیا۔ جسے  مرکز کی طرف سے پہلی بار منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں پانچ افریقی ممالک اریٹیریا، کینیا، ایتھوپیا، تنزانیہ اور گامبیا کے 34 سینئر افسران نے شرکت کی۔ شرکاء میں مسٹر تمسیر این صدارتی مشیر، دفتر صدر، گامبیا حکومت ، مسٹر مہات ابوبکر یوسف ڈائریکٹر گاریسا کاؤنٹی گورنمنٹ آف کینیا، محترمہ تمینی لوانڈا میٹیٹی میلا پرنسپل ایگزامینیشن آفیسر یونیورسٹی آف ڈوڈوڈما حکومت تنزانیہ، محترمہ راحیل بینے ٹیکلو  پروٹوکول آفیسر  خارجہ امور کیوزارت  حکومت اریٹیریا،  محترمہ ایٹمیٹ آصفہ اسامری، پریزائیڈنگ جج فیڈرل سپریم کورٹ آف ایتھوپیا شامل تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QTM2.jpg

جناب  وی سری نواس، ڈائرکٹر جنرل، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس اور سکریٹری، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی پی آر  پی جی) نے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ ہندوستان اور افریقہ کے درمیان تاریخی تعلقات اور باہمی رشتوں  کو مضبوط بنانے کے لئے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کی گئی کوششوں کو پیش کیا گیا۔ اختتامی سیشن میں ہندوستان کی ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پالیسیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں اور حکومت کو قریب لانے، زمینی انتظامیہ میں انصاف کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے، عوامی شکایات کے مؤثر ازالے اور گامبیا میں مائی گو (MyGov) پورٹل کی تشکیل کے لیے  ایک مشترکہ عالمی عوامی مفاد کی شکل میں  بھی  ہندوستان کے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ پالیسیوں پر بھی  گفت و شنید کی گئی۔ مندوبین نے ہندوستان کے مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا جس سے ان کے متعلقہ ملک میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے عوام پر مبنی حکمرانی فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے مستقبل میں افریقی خطے کے سرکاری اہلکارں  کے لیے  دو ہفتے کی مدت والے مزید تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی بھی درخواست کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T2BU.jpg

ڈاکٹر اے پی سنگھ، کورس کوآرڈینیٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر این سی جی جی نے خطبہ استقبالیہ دیا اور دو ہفتے کے پروگرام کا ایک جامع جائزہ پیش کیا، جس میں تربیت کے دوران احاطہ کیے گئے متنوع موضوعات کی تفصیل دی گئی۔ اس پروگرام میں گورننس کے بدلتے ہوئے پیراڈائمز، آدھار: گڈ گورننس کے لیے ایک ٹول، لینڈ ریکارڈ کی جدید کاری، جی ای ایم، سوامیتو یوجنا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، موسمیاتی تبدیلی کی پالیسیاں، پائیدار ترقی کے اہداف پر سیشن شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پروگرام کے شرکاء کو ایکسپوزر وزٹس میں حصہ لینے کا قیمتی موقع ملا، جو ان کے مجموعی  طور پرت سیکھنے کے سفر کو  آگے بڑھانے  والا  ثابت ہوا۔ منصوبہ بند دوروں میں دیہی ترقی کی وزارت، ڈی ایم آر سی، ایمس، پی ایم سنگھرالیہ، اور تاج محل وغیرہ شامل تھے۔

صلاحیت سازی کے پروگرام کی نگرانی ڈاکٹر اے پی سنگھ، کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر مکیش بھنڈاری، ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر،  جناب سنجے دت پنت، پروگرام اسسٹنٹ، اور این سی جی جی کی وقف  صلاحیت سازی ٹیم نے کی۔ 5- ملکی افریقہ پروگرام کا کامیاب انعقاد آئی ٹی ای سی پروگرام کے تحت بین الاقوامی سرکاری ملازمین کے لیے ایک اعلیٰ استعداد کار کے ادارے کے طور پر اپنی کوششوں میں قومی مرکز برائے گڈ گورننس کے لیے ایک سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ج ق۔ن ا۔

U-4371



(Release ID: 2002195) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu