وزارتِ تعلیم
شرکت کے لیے، یووا سنگم (مرحلہ IV) کے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ؛ رجسٹریشن پورٹل 4 فروری تک کھلا ہے
کیرالہ اور لکشدیپ کے طلباء کے لیے چھتیس گڑھ کے بارے میں جاننے اورسیکھنے کا موقع
شراکت دار ادارے -آئی آئی ایم کوزی کوڈ اور گرو گھاسی داس یونیورسٹی بلاس پور چھتیس گڑھ، 5 روزہ یووا سنگم (مرحلہ IV) ثقافتی اور تعلیمی ٹور کے حصہ کے طور پر طلباء کی میزبانی کریں گے
’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کی اس پہل کے تحت ،کیرالہ اور لکشدیپ کے 45 طلباء کا انتخاب کیا جائے گا
Posted On:
02 FEB 2024 10:13PM by PIB Delhi
ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی ایس بی) کے تحت ،یووا سنگم کے فیز IV کے لیے رجسٹریشن پورٹل 4 فروری 2024 تک کھلا ہے۔ یووا سنگم حکومت ہند کی طرف سے مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے درمیان لوگوں کے درمیان رابطے کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پہل ہے۔ ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے 18 سے 30 سال کی عمر کے گروپ میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان، خاص طور پر طلباء،این ایس ایس / این وائی کے ایس رضاکار، ملازمت یافتہ/خود روزگار افراد، وغیرہ آنے والے مرحلے میں حصہ لینے کے لیے یووا سنگم پورٹل کے ذریعے اندراج کر سکتے ہیں۔ انتخاب کا معیار وزارت کی طرف سے مقرر کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہوگا۔
تفصیلی معلومات یہاں دستیاب ہے: https://ebsb.aicte-india.org
یووا سنگم 4 کے حصے کے طور پر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوزی کوڈ (کیرالہ)، گرو گھاسی داس یونیورسٹی، بلاس پور (چھتیس گڑھ) کے ساتھ طلباء کے تبادلے کے پروگرام کے لیے شراکت داری کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت، کیرالہ اور لکشدیپ کے 45 طلباء کو چھتیس گڑھ کا دورہ کرنے اور ہندوستانی ریاست کی ثقافتی اور سماجی خوبیوں کو تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔
پینتیس طلباء/نوجوانوں کو کیرالہ سے اور دس طلباء لکشدیپ سے منتخب کیا جائے گا تاکہ کیرالہ کا 45 رکنی وفد بنایا جا سکے جس کی میزبانی آئی آئی ایم کوزی کوڈ کا شریک ادارہ – گرو گھاسی داس یونیورسٹی، بلاس پور (چھتیس گڑھ) کرے گا۔ وسطی ہندوستان کی اس ثقافتی لحاظ سے مالامال ریاست کے دورے کی عارضی تاریخیں اپریل/مئی کے مہینے میں ہوں گی۔ سفر کرنے والے طلباء کے کھانے، سفر اور رہائش کے اخراجات اس بین ریاستی تبادلہ پروگرام کے لیے میزبان ادارے برداشت کریں گے۔
آئی آئی ایم کوزی کوڈ کے ڈائریکٹر پروفیسر دیباشیس چٹرجی نے بتایا کہ یووا سنگم ،قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے کلیدی موضوعات کے ساتھ، تجرباتی معلومات اور ہندوستان کے بھرپور تنوع کے علم کو فوری بنیاد پر حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیرالہ کے طلباء کے لیے یہ ایک شاندار ثقافتی تبادلے کا موقع ہے کہ وہ اس کے مرکز میں تنوع کے جشن میں شامل ہوں جہاں شرکاء،زندگی کے متنوع پہلوؤں، قدرتی زمینی منظر ناموں، ترقی کی علامتوں ، حالیہ کامیابیوں اور نوجوانوں کے رابطے کا ایک عمیق تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔ پروفیسر چٹرجی نے یہ بھی کہا کہ آئی آئی ایم کوزی کوڈ، ہندوستان بھر میں ان بائیس نامور اداروں کا حصہ بننے کے لیے پرعزم ہے جن کی شناخت یووا سنگم کے فیز IV کے لیے کی گئی ہے۔
یووا سنگم، حکومت ہند کی ایک پہل ہے جو نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور ثقافتی دوروں کو منظم کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس میں کیمپس اور کیمپس سے باہر کے طلبہ، ایک ریاست سے دوسری ریاست تک، دوروں کے دوران، پانچ وسیع شعبوں کے تحت کثیر جہتی نمائش جو پریتن (سیاحت)، پرمپرہ (روایات)، پرگتی (ترقی)، پرسپر سمپرک (عوام سے عوام کا رابطہ)، اور پروڈیوگیکی (ٹیکنالوجی) ہیں، جو آنے والوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔ وفد مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوجوان 5-7 دن (سفر کے دنوں کو چھوڑ کر)، اپنے جوڑی دار ہم منصب سے ملیں گے جس کے دوران انہیں ریاست کے مختلف پہلوؤں کا ایک عمیق تجربہ ہوگا اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ بات چیت اور گہرائی سے مشغول ہونے کا موقع ملے گا۔
*****
U.No.4363
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 2002190)
Visitor Counter : 102