جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

حکومت نے جہاز رانی کے شعبہ  میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کے لیے پائلٹ پروجیکٹوں سے متعلق رہنما خطوط جاری کیے ہیں


گرین ہائیڈروجن پر چلنے کے لیے موجودہ بحری جہازوں کی ریٹروفٹنگ پر زور دینے کے لیے پائلٹ پروجیکٹ

پائلٹ پروجیکٹ گرین ہائیڈروجن پر مبنی ایندھن کے لیے بین الاقوامی شپنگ لین پر بندرگاہوں میں بنکرنگ اور ایندھن بھرنے کی سہولیات کی ترقی کو بھی ہدف بنائیں گے

Posted On: 02 FEB 2024 7:04PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے جہاز رانی کے شعبہ میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کے لیے پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت(ایم این آر ای) کی طرف سے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت یکم فروری 2024 کو "جہاز رانی کے شعبہ میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کے لیے پائلٹ پروجیکٹس کے نفاذ کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط" کےعنوان سے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔

مشن کے تحت، دیگر اقدامات کے ساتھ، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت جہاز رانی کے شعبے میں حیاتیاتی ایندھن پر مبنی فیڈ اسٹاک کو گرین ہائیڈروجن اور اس کے مشتقات سے تبدیل کرنے کے لیے پائلٹ پروجیکٹوں کو نافذ کرے گی۔ یہ پائلٹ پروجیکٹ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) اور اس اسکیم کے تحت نامزد کردہ عمل آوری کی ایجنسیوں کے ذریعہ نافذ کیے جائیں گے۔

پائلٹ پروجیکٹس کے تحت دو علاقوں کی  تھرسٹ ایریاز کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔ یہ موجودہ جہازوں کی ریٹروفٹنگ ہیں تاکہ انہیں گرین ہائیڈروجن یا اس کے مشتقات پر چلانے اور گرین ہائیڈروجن پر مبنی ایندھن کے لیے بین الاقوامی شپنگ لین پر بندرگاہوں میں بنکرنگ اور ایندھن بھرنے کی سہولیات کی ترقی کے قابل بنایا جا سکے۔

اس اسکیم کو مالی سال 2025-26 تک 115 کروڑ روپےکے کل بجٹ کے تخمینے کے ساتھ نافذ کیا جائے گا۔

جہاز رانی کے شعبہ میں گرین ہائیڈروجن اور اس کے مشتقات کا استعمال، مجوزہ پائلٹ پروجیکٹوں کے ذریعہ، ضروری انفراسٹرکچر کی ترقی کا باعث بنے گا جس میں ایندھن بھرنے کے اسٹیشن، اسٹوریج، اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس شامل ہیں، جس کے نتیجے میں جہاز رانی کے شعبہ  میں گرین ہائیڈروجن ایکو سسٹم قائم ہوگا۔ . شپنگ انڈسٹری میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال میں آنے والے سالوں میں اس کی پیداواری لاگت میں متوقع کمی کے ساتھ اضافہ متوقع ہے۔

اسکیم کے رہنما خطوط تک رسائی یہاں حاصل کی جا سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4348

 



(Release ID: 2002082) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi , Punjabi