ریلوے کی وزارت

کوَچھ کے آغاز کی صورتحال

Posted On: 02 FEB 2024 5:00PM by PIB Delhi

کوَچھ  کو اب تک جنوبی وسطی ریلوے پر 1465 کلومیٹر روٹ اور 139 لوکوموٹیو (بشمول الیکٹرک ملٹیپل یونٹ ریک) پر تعینات کیا گیا ہے۔

فی الحال دہلی – ممبئی اور دہلی – ہوڑہ کوریڈور (تقریباً 3000 روٹ کلومیٹر) کے لیے کوَچھ کے ٹینڈر دیے گئے ہیں۔ کوَچھ سے متعلق اہم اشیاء کی پیش رفت حسب ذیل ہے:

  1. آپٹیکل فائبر کیبل بچھانا: 3040 کلومیٹر
  • II. ٹیلی کام ٹاوروں کی تنصیب: 269
  1. اسٹیشنوں پر سامان کی فراہمی: 186
  2. لوکو میں سامان کی فراہمی: 170
  3. ٹریک سائیڈ آلات کی تنصیب: 827 روٹ کلومیٹر

کوَچھ سسٹم سیفٹی انٹیگریٹی لیول-4 کے لیے تصدیق شدہ ہے۔ اس کے علاوہ، انڈیپنڈنٹ سیفٹی اسیسسر(آئی ایس اے) کی طرف سے سرٹیفیکیشن کمیشننگ کے وقت کی جاتی ہے، ایک بار جب پورا سیکشن مکمل طور پر لیس اور ٹیسٹ ہو جاتا ہے۔

ہاتھیوں سے ہونے والے حادثے کو روکنے کے لیے مداخلت کا پتہ لگانے کے نظام کی فراہمی کا کام شمال مشرقی سرحدی ریلوے پر 48 کلومیٹر کے روٹ پر پہلے ہی کمزور حصوں کی نشاندہی کر دیا گیا ہے۔ مزید، ان مقامات کی کمزوری کی بنیاد پر جہاں پٹریوں پر ہاتھیوں کی نقل و حرکت کثرت سے ہوتی ہے، انڈین ریلوے کے ذریعہ کاموں کو منظوری دی گئی ہے۔

2020-21 سے 2022-23 کے دوران میل/ایکسپریس ٹرین خدمات کی اوسط وقت کی پابندی 88.48فیصد تھی۔

بڑی لائن کے ریلوے نیٹ ورک کو 31.12.2023 تک 61508 روٹ کلومیٹر (93.83فیصد) پر برق کاری کر دی گئی ہے۔

انڈین ریلوے میں 2018-19 کے مقابلے سال 2021-22 میں ڈیزل ریل انجنوں کے لیے ایچ ایس ڈی کی کھپت میں 44.64فیصدکی کمی دیکھی گئی ہے۔

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4334



(Release ID: 2002062) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi , Tamil