کامرس اور صنعت کی وزارتہ
پی ایل آئی کا نقطہ نظر- 1200 سے زیادہ شراکت داروں کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی میٹنگ
تمام 10 وزارتوں/محکموں، پروجیکٹ مینجمنٹ ایجنسیوں اور صنعت کی شرکت
یہ میٹنگ کراس لرننگ کے لیے گنجائش پیدا کرتے ہوئے کامیابی کی کہانیوں اور اچھے طریقوں پر تبادلہ خیال کرے گی
بات چیت سے کامیابیوں کا اعلیٰ معیار طے کرنے اور آگے بڑھنے والی اسکیموں کے موثر نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کا امکان ہے
Posted On:
02 FEB 2024 6:14PM by PIB Delhi
وزارت صنعت و تجارت کے صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کا محکمہ3 فروری 2024 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں پیداوار سے منسلک ترغیبات (پی ایل آئی) کی اسکیموں کے تحت شراکت داروں کی میٹنگ "پی ایل آئی کا نقطہ نظر " کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ تمام شراکت داروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کے لیے، علم اور تجربات، اچھے طریقوں اور کامیابی کی کہانیوں کے تبادلے کو آسان بنانے کے لیے ملکیت کے احساس کو فروغ دینا، جو بالآخرپی ایل آئی اسکیموں کے کامیاب نفاذ میں اپنا تعاون پیش کرتے ہیں۔
یہ میٹنگ صنعت کے رہنماؤں، ماہرین اور سرکاری اہلکاروں کو روشن خیال بحث میں حصہ لینے اور پی ایل آئی اسکیموں کے مضمرات کے حوالے سے قیمتی نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم پیش کرے گی۔ یہ تمام 14 پی ایل آئی اسکیموں کے درمیان کراس لرننگ کو بھی قابل بنائے گی۔
پی ایل آئی اسکیم کو نافذ کرنے والے تمام معزز وزراء اپنے خیالات اور قیمتی بصیرت کا اشتراک کرنے کے لیے شرکت کریں گے جس سے نہ صرف تمام شراکت داروں کا اعتماد بڑھے گا بلکہ ہندوستان میں ایک مضبوط مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں مدد ملے گی۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی میٹنگ ہے کیونکہ اس میں ملک بھر میں نافذ کی جانے والی 14 پی ایل آئی اسکیموں سے 1200 سے زیادہ شراکت داروں کی شرکت متوقع ہے۔
ان کی میٹنگ میں پی ایل آئی اسکیموں کے تحت کامیابیوں، کامیابی کی کہانیوں اور اچھے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں 1 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری اور 8.7 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی پیداوار/ فروخت کے ساتھ ساتھ کافی تعداد میں براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا کیا گیا ہے۔ برآمدات میں 3.4 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ پی ایل آئی اسکیم نے ایک ماحولیاتی نظام کو فعال کیا ہے جہاں عالمی چیمپئن بنائے گئے ہیں۔اس میٹنگ میں پی ایل آئی کی تمام اسکیموں کے تحت کامیابیوں کے لیے نئے اہداف مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
4331
(Release ID: 2002026)
Visitor Counter : 85