امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خریدے گئے 600 سے زیادہ ایل ایم ٹی دھان سے 75 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ،جس میں 130000 کروڑ روپے سے زیادہ  ایم ایس پی کی رقم  فراہم کی گئی  

Posted On: 02 FEB 2024 5:31PM by PIB Delhi

خریف مارکیٹنگ سیزن 24-2023 (خریف کی فصل) کے دوران 600 لاکھ ایم ٹی  سے زیادہ دھان کی خریداری مکمل ہو چکی ہے۔ اس سے 75 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے جنھیں 130000 کروڑ روپے سے زیادہ کا ایم ایس پی فراہم کیا جارہا ہے۔ خریداری ،اکتوبر 2023 میں شروع ہوئی تھی۔

دھان کی 600 ایم ٹی کی خریداری کی موجودہ سطح کے ساتھ، پی ایم جی کے اے وائی / ٹی پی ڈی ایس اور دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت، سنٹرل پول میں تقریباً 400 ایل ایم ٹی کی سالانہ ضرورت کے مقابلے، 525 ایل ایم ٹی سے زیادہ چاول موجود ہیں۔  حکومت مارچ 2024 کے مہینے میں شروع ہونے والے ربیع سیزن کے دوران ،گندم کی زیادہ سے زیادہ خریداری کے لیے بھی تیار ہے، جس کے لیے گندم پیدا کرنے والی بڑی ریاستوں کے ساتھ مشاورت سے، مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

*****

U.No.4325

(ش ح –ا ع  - ر ا) 


(Release ID: 2001998)
Read this release in: Hindi , English , Bengali-TR