کوئلے کی وزارت

وزیر اعظم، کوئلہ کی وزارت کے تحت این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کے تلبیرا تھرمل پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے


مبلغ27000 کروڑ روپے  مالیت کا یہ پروجیکٹ، 3.65 روپے فی یونٹ کی لاگت پر  بجلی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا

اڈیشہ، تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری نے بجلی کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں

Posted On: 02 FEB 2024 4:28PM by PIB Delhi

کوئلے کی نقل و حمل کی لاگت کو کم کرنے کے لیے سرنگوں کے دہانوں پر تھرمل پاور پلانٹس کے قیام کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزارت کوئلہ نے، کوئلے کی سی پی ایس یوز کے ذریعے، تھرمل پاور پلانٹس لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ حکومت نے این ایل سی آئی ایل کے ذریعے، تلبیرا میں3 x  800 میگاواٹ الٹرا سپر کریٹیکل تھرمل پاور پلانٹ کے قیام کو منظوری دی ہے۔ این ایل سی آئی ایل کو 553 ملین ٹن (ایم ٹی) کے کل ذخائر کے ساتھ، 23 ایم ٹی کی اعلی درجہ بندی کی صلاحیت کے ساتھ، تلبیرا کوئلے کی کانیں الاٹ کی گئی ہیں۔ آپریشنل ہونے پر، یہ پٹ ہیڈ پلانٹ، 3.65 روپے فی یونٹ کی لاگت سے بجلی پیدا کرے گا (2.40 روپے مقررہ لاگت اور 1.25 روپے متغیر لاگت) (تقریباً) ،جو کہ ملک میں ٹی پی پیز کی طرف سے پیدا کی جانے والی سب سے سستی بجلی میں سے ایک ہے۔

  وزیر اعظم جناب نریندر مودی، 3 فروری 2024 کو اڈیشہ کے سمبل پور میں این ایل سی انڈیا لمیٹڈ (این ایل سی آئی ایل) کے 2400 میگا واٹ کے سپر کریٹیکل تھرمل پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 27000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے نیویلی لگنائٹ کارپوریشن انڈیا لمیٹڈ (این ایل سی آئی ایل) تلبیرا تھرمل پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد  رکھا جائے گا، جو آتم نربھر بھارت کے وژن کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہے؛ یہ جدید ترین منصوبہ قابل اعتماد، سستی اور مسلسل بجلی فراہم کرنے کے لیے پوری طور پر تیار ہے، جو ملک کی توانائی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ پٹ ہیڈ پاور اسٹیشن، این ایل سی آئی ایل کے کیپٹیو کول بلاکس، تلبیرا II اور III سے پیچیدہ طور پر منسلک ہو گا، جس سے پائیداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ تھرمل پاور پلانٹ اعلی کارکردگی، کم کاربن فوٹ پرنٹ اور ایک متاثر کن 10فیصد ماحول دوست بایوماس کو-فائرنگ اقدام پر فخر کرتا ہے۔

بجلی کی خریداری کے معاہدے (پی پی اے) نے پہلے ہی اڈیشہ کو 800 میگاواٹ، تمل ناڈو کو 1500 میگاواٹ، کیرالہ کو 400 میگاواٹ اور پڈوچیری کو 100 میگاواٹ کی سپلائی فراہم کی ہے۔ مین پلانٹ کے لیے انجینئرنگ، حصولیابی اور تعمیر (ای پی سی) کا ٹھیکہ، جس کی لاگت 18255 کروڑ روپئےہے، بی ایچ ای ایل کو دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ پہلا 800 میگاواٹ یونٹ، صفر تاریخ سے 52 ماہ میں شروع ہو جائے گا، اس کے بعد کے یونٹ چھ ماہ کے وقفوں سے آن لائن ہوں گے۔

یہ تاریخی پروجیکٹ، ہندوستان کی توانائی کی لچک کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم چھلانگ ہے، جو پائیدار اور ماحول دوست توانائی کے حل کو اپنانے میں ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ ایک سرسبز مستقبل کے لیے ہماری وابستگی کی نشاندہی کرتا ہے اور توانائی کی حفاظت اور ماحولیاتی ذمہ داری کے حصول کے لیے ملک کی ترقی کی کرن کے طور پر کھڑا ہے۔

*****

U.No.4322

(ش ح –ا ع  - ر ا) 



(Release ID: 2001982) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi , Odia , Telugu