شہری ہوابازی کی وزارت

شہر ی ہوا بازی اور فولاد کے مرکزی وزیر جیوتیہ آدتیہ ایم سندھیا نے تیزی سے سفر کو یقینی بنانے کے لئے سفر کے عالمی ضابطوں سے  ہم آہنگ کرنے پر زور دیا ہے


ہوائی اڈوں پر ایمی گریشن اور سیکورٹی چیکنگ کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ہوائی اڈہ کے ڈیزائن میں تبدیلیاں اور ٹکنالوجیز کا پتہ لگانا

ہندستان میں ہوا بازی کو بین الاقوامی ہب بنانے کے لئے ہمارے وژن میں مذکورہ اقدامات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں:جناب سندھیا

Posted On: 02 FEB 2024 3:18PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوتی آدتیہ ایم سندھیا نے سی آئی ایس ایف اور بیورو آف امیگریشن حکام کے علاوہ اور ہوائی اڈے کے آپریٹرزکے ساتھ آج ایک مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ہوائی اڈے کے اندرونی ڈیزائن میں ممکنہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ساتھ ہی ساتھ بین الاقوامی مسافروں کے لئے  امیگریشن اور سیکیورٹی چینگ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسے ہندوستان میں بین الاقوامی ہوا بازی کے مرکز کی تعمیر میں ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WHXC.jpg

اس میٹنگ میں سنگاپور اور کینیڈا جیسے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے ماڈلز کے مطالعہ سے حاصل کردہ حل پر غور کیا گیا۔ بات چیت کے اہم نکات میں  حسب ذیل باتیں شامل ہیں:

ایکس بی آئی ایس مشینوں کا دو طرفہ استعمال : تاکہ مشینوں کی زیادہ دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے دہلی ہوائی اڈے پر ایکس بی آئی ایس مشینوں کےگھریلو اور بین الاقوامی دو طرفہ استعمال کے امکان کو تلاش کرنااور ا س طرح  انتظار کے وقت کو کم کرنا۔

نئی ٹیکنالوجیز کی تعیناتی: امیگریشن کے لیے ای گیٹس اور ای بایومیٹرکس کے استعمال کے لیے تصوراتی ٹرائلز کا ثبوت پہلے ہی جاری ہے۔ یہ ہوائی سفر میں کارکردگی اور سیکورٹی کے معیارات کو از سر نو متعین کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

افرادی قوت میں اضافہ: سی آئی ایس ایف اور امیگریشن افسران کی افرادی قوت کی ضرورت کے حوالے سے ایک مکمل تجزیہ کیا گیا ہے۔ یہ تجزیے جیور، نوی ممبئی اور دیگر ہوائی اڈوںسمیت  ملک بھر کے موجودہ اور نئے  ہوائی اڈوں کی  منصوبہ بند توسیع  کو مدنظر رکھتے  ہوئے کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002794T.jpg

مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے اپنے ایکس ہینڈل پر مشترک  کیا، "ہم فی الحال بین الاقوامی مسافروں کے لیے امیگریشن اور سیکیورٹی کو تیز کرنے کے لیے ڈیزائن ماڈلز پر بات کر رہے ہیں۔ ای بایومیٹرکس جیسی نئی ٹیکنالوجیز بھی ابھر رہی ہیں اور فی الحال ان کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ یہ ہندوستان میں بین الاقوامی ہوا بازی کے مرکزوں کے لیے ہمارے وژن میں کلیدی ثابت ہوں گے۔

انہوں نے ہندوستان کے شہری ہوابازی کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے جدت طرازی کو اپنانے اور ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت کے عزم پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہوائی سفر اور صنعت کے مشترکہ مقصد میں ہندوستان کی ایک عالمی رہنما کے طور پر پوزیشن بنانے کے لئے وزارت کی لگن کا اعادہ کیا تاکہ ملک میں ہوا بازی ک  متعدد ہب بناجاسکیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032T6C.jpg

 اس میٹنگ میں  داخلی امور  کی وزارت ،وزارت خارجہ،وزارت شہری ہوا بازی، بیورو آف امیگریشن، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس ، بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹیکے اسٹیک ہولڈرز اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے شراکت دار موجود تھے۔

 

ش ح۔ ح ا  ۔ ج

Uno4311



(Release ID: 2001961) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu