وزارت دفاع

ہندوستانی فوج میں برقی گاڑیوں کی شمولیت

Posted On: 02 FEB 2024 3:34PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت جناب  اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب  مدیلا گرومورتی اور  جناب  کرووا گورنتلا مادھو کے سوال کے  تحریری جواب میں بتایا کہ  ہندوستانی فوج نے ملک بھر کے ’امن اسٹیشنوں‘ میں محدود تعداد میں الیکٹرک گاڑیوں کی مرحلہ وار شمولیت متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس  کے اغراض  و مقاصد جدید ترین تکنیکی ترقی کے مطابق ڈھالنا، سبز توانائی کو تحریک دینا اور فوسل ایندھن پر انحصار کو کم کرنا ہے۔ بھارتی فوج امن اسٹیشنوں پر درج ذیل الیکٹرک گاڑیاں شامل کر رہی ہے:

ہلکی گاڑیاں (الیکٹرک)

بسیں (الیکٹرک)

موٹر سائیکل (الیکٹرک)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ک۔ ن ا۔

U- 4318



(Release ID: 2001931) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu