کامرس اور صنعت کی وزارتہ
عبوری بجٹ 25-2024 کے تحت اعلان کردہ تین نئے بڑے ریلوے کوریڈورز کے لیے، وزیر اعظم گتی شکتی کااستعمال کیا جائے گا
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا؛ انھوں نے کہا کہ اس سے روزگار پیدا ہوگا اور اقتصادی ترقی پر کئی گنا اثر پڑے گا
پی ایم گتی شکتی نے اقتصادی، سماجی، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو وسعت دیتے ہوئے، ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کی منصوبہ بندی کو بڑا فروغ دیا ہے
Posted On:
02 FEB 2024 1:38PM by PIB Delhi
سال25-2024 کے عبوری بجٹ میں، پی ایم گتی شکتی کے تحت ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی کو فعال کرنے کے لیے، تین اقتصادی ریلوے کوریڈور کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں شامل ہیں (i) توانائی، معدنیات، اور سیمنٹ کوریڈورز، (ii) پورٹ کنیکٹیویٹی کوریڈور، اور (iii) ہائی ٹریفک ڈینسٹی کوریڈورز؛ یہ لاجسٹکس کی کارکردگی اور ریل کی نقل و حرکت سے متعلق لاجسٹک لاگت میں کمی کرنےکی جانب ایک بڑا اقدام ہے۔ یہ اعلی کثافت والے ریل راستوں میں کثافت کو دور کرے گا اور سڑک سے ریل اور ساحلی جہاز رانی میں موڈل شفٹ کو سہولت فراہم کرے گا؛ اس طرح لاجسٹکس میں کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرے گا۔
تجارت اور صنعت، صارفین امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا کیونکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کی اقتصادی ترقی پر کئی گنا اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی توجہ ،بنیادی ڈھانچے پر مرکوز ہے کیونکہ اس کا براہ راست اثر تمام شعبوں سے فائدہ اٹھانے والوں پر پڑتا ہے۔
ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کی منصوبہ بندی کے لیے ،پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے مسلسل استعمال کے مضبوط مواقع ،بجٹ 2024 کے کئی اعلانات کے تحت سامنے آئے ہیں، جو کہ درج ذیل ہیں:
- موجودہ ہوائی اڈوں کی توسیع، اور نئے ہوائی اڈوں کی ترقی؛
- ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری، ہندوستان کے لئے ایک جامع اور اقتصادی گیم چینجر؛
- پورٹ کنیکٹیویٹی، سیاحت کے بنیادی ڈھانچے، اور ہندوستانی جزائر پر سہولیات میں اضافہ کرکے مشہور سیاحتی مراکز کی جامع ترقی؛
- بڑے شہروں میں میٹرو ریل اور نمو بھارت کی توسیع- ٹرانزٹ پر مبنی ترقی اور زندگی میں آسانی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے؛
- مختلف محکموں کے تحت، موجودہ ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو استعمال کرتے ہوئے ،مزید میڈیکل کالجوں کے قیام کو تیز کرنا اور بہتر غذائیت کی فراہمی اور ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال کے لیے ‘‘سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0’’ کے تحت آنگن واڑی مراکز کو اپ گریڈ کرنا۔
عالمی معیار کے جدید بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سب سے اہم ہے کیونکہ یہ ہندوستان کی ترقی کا ایک اہم انجن ہے، اوریہ عالمی سپلائی چین کا حصہ بننے کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں، نئی دور کی ٹیکنالوجیوں اور ڈیٹا پر مبنی طریقہ کار کا استعمال کرنا شامل ہے جن میں (i) پی ایم گتی شکتی(پی ایم جی ایس) قومی ماسٹر پلان (جی آئی ایس-ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی پلیٹ فارم، اے آئی کا استعمال، جدید آلات وغیرہ)، (ii) یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم (یولِپ) لاجسٹکس میں آسانی پیش کرتا ہے، اور (iii) آر ایف آئی ڈی-ٹیکنالوجی، بگ ڈیٹا اینالیٹکس، اور آئی او ٹی پر مبنی لاجسٹک ڈیٹا بینک(ایل ڈی بی)، پیشین گوئی کی منصوبہ بندی اور مقصد، موثر لاجسٹکس اور مربوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی، جوڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو فعال کرتی رہے گی۔
اس کے آغاز کے بعد سے، پی ایم گتی شکتی کو فزیکل بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی میں استعمال کیا گیا ہے اور اقتصادی اور سماجی، دونوں شعبوں کے اثاثوں کی جامع منصوبہ بندی کے لیے، علاقائی رسائی کو مربوط کیا گیا ہے (مثال کے طور پر، بنیادی ڈھانچے کے خلا کی نشاندہی کرنے کے لیے، گیپ اینالائزر ٹول، سائٹ کی مناسبیت کا ٹول، اسکولوں، آنگن واڑی مراکز، ایگریکلچر مارکیٹ یارڈ وغیرہ کے لیے سائٹ کے مقام)۔ پی ایم جی ایس این ایم پی کا استعمال، بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کو درپیش خطرات کوبھی نمایاں طور پر کم کر رہا ہے اور لاجسٹک کارکردگی کی سہولت کے ذریعےغیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی آمد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
موجودہ بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے سے متعلق اعلانات کے ساتھ، نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے علاوہ، بجٹ 2024 میں، پی ایم جی ایس جیسی ٹیکنالوجی کا کردار بدستور اہم ہے، جو لاجسٹک اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں مربوط منصوبہ بندی اور زندگی کی آسانی کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے جی آئی ایس-ڈیٹا پر مبنی فیصلے کی حمایت کا نظام پیش کرتا ہے ۔
*****
U.No.4302
(ش ح –ا ع - ر ا)
(Release ID: 2001849)
Visitor Counter : 87