سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

درج فہرست ذاتوں کے لیے کریڈٹ بڑھانے کی گارنٹی اسکیم

Posted On: 02 FEB 2024 12:15PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے ای)، حکومت ہند (جی او آئی) کے سماجی شعبے کے اقدامات کے تحت 2014-15 کے مرکزی بجٹ میں "شیڈولڈ کاسٹس کے لیے کریڈٹ بڑھانے کی گارنٹی اسکیم" (سی ای جی ایس ایس سی) کا اعلان کیا گیا تھا۔ سی ای جی ایس ایس سی اسکیم 200 کروڑ روپے کے ابتدائی کارپس کے ساتھ شروع کی گئی تھی۔

 

اس اسکیم کا مقصد درج فہرست ذاتوں کے کاروباریوں کے درمیان کاروبار کو فروغ دینا ہے تاکہ ممبر قرض دینے والے اداروں (ایم ایل آئیز) کو کریڈٹ بڑھانے کی گارنٹی فراہم کی جائے جو ایس سی کاروباریوں کو مالی مدد فراہم کریں گے۔ آئی ایف سی آئی  لمیٹڈ ایم ایل آئیز  کو گارنٹی جاری کرنے کے لیے اسکیم کے نفاذ کے لیے نوڈل ایجنسی ہے، جن کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ درج فہرست ذات کے کاروباریوں کو مالی اعانت فراہم کریں۔ اسکیم کے تحت، انفرادی، واحد ملکیت، رجسٹرڈ کمپنیاں، شراکت داری اور درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والی سوسائٹیاں ٹرم لون/کمپوزٹ ٹرم لون/ ورکنگ کیپیٹل کی سہولت حاصل کرنے کے لیے ایم ال آئیز کے ذریعے اسکیم کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

  اسکیم کی نمایاں خصوصیات

ایس سی انٹرپرینیورز کے ذریعے ترقی یافتہ ادارے بینکوں/ایم ایل آئیز سے 15 لاکھ روپے سے لے کر  5 کروڑ روپے سے زیادہ کے قرض حاصل کر سکتے ہیں۔

بینک/ایم ایل آئی سی، ای جی ایس ایس سی اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ 5 کروڑ روپے تک کی گارنٹی حاصل کر سکتے ہیں۔

15 لاکھ سے لے کرایک کروڑ روپے تک کے قرضوں کے لیے۔ ، 100فیصد گارنٹی کور بینکوں/ایم ایل آئی کو دستیاب ہوگا۔

ایک کروڑ سے لے کردو کروڑروپے تک حاصل کیے گئے قرضوں کے لیے 80فیصد گارنٹی کور بینکوں/ایم ایل آئی کو دستیاب ہوگا۔

2 کروڑ سے روپے سے لے کرپانچ کروڑروپے تک حاصل کیے گئے قرضوں کے لیے 70فیصد گارنٹی کور بینکوں/ایم ایل آئی کو دستیاب ہوگا۔

پانچ کروڑ روپے سے زیادہ حاصل کیے گئے قرضوں کے لیے60فیصد گارنٹی کور بینکوں/ایم ایل آئی کو دستیاب ہوگا، زیادہ سے زیادہ گارنٹی کورپانچ کروڑروپے ہے۔

ایس سی کے کاروباری افراد یا ان کے ذریعہ پروموٹیڈ اداروں کو قرض حاصل کرنے کے لیے اپنے علاقے میں ایم ایل آئیز /بینکوں کی شاخ سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔ بدلے میں، ایم ایل آئیز/بینک سی ای جی ایس ایس سی  اسکیم کے تحت گارنٹی حاصل کر سکتے ہیں۔

گارنٹی کور کا فائدہ حاصل کرنے کی اہلیت

رجسٹرڈ کمپنیاں، سوسائٹیز

رجسٹرڈ پارٹنرشپ فرمز

  واحد ملکیتی فرمیں

انفرادی ایس سی  کاروباری افراد

کمپنیوں/سوسائٹیوں/فرموں کے پاس شیڈولڈ کاسٹ کے کاروباریوں/پروموٹرز/ممبران کے پاس 51فیصد سے زیادہ شیئر ہولڈنگ ہونی چاہیے جن کے پاس انتظامی کنٹرول کم از کم 6 ماہ  ہو۔

ممبر قرض دینے والے اداروں (ایم ایل آئیز) کو مالی امداد میں توسیع کے لیے ضمانتیں جاری کی جاتی ہیں یعنی ٹرم لون یا کمپوزٹ ٹرم لون / ورکنگ کیپیٹل کی سہولت۔

قرضوں کا احاطہ قرض سے بنائے گئے اثاثوں کے ذریعے کیا جائے گا، اور معاون کمپنی/فرم/سوسائٹی میں پروموٹرز کے شیئر ہولڈنگ کا عہد کیا جائے گا۔

اسکیم کے تحت بینکوں سے قرض حاصل کرنے کے لیے کوئی ضمانتی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

 گارنٹی کی مدت

زیادہ سے زیادہ 7 سال یا ادائیگی کی مدت جو بھی پہلے ہو۔ تاہم، ابتدائی طور پر قرض کی ضمانت 1 سال کے لیے دی جائے گی اور سالانہ وقفوں پر اس کی تجدید کی جائے گی۔

 گارنٹی کور کے لیے قابل ادائیگی فیس

سالانہ تجدید کی فیس بینکوں/ایم ایل آئیز کے ذریعہ 0.20فیصد سالانہ کے درمیان ادا کی جائے گی۔ 0.75فیصد سالانہ قرض کی رقم اور تجدید کے وقت پر منحصر ہے۔

ایس سی خواتین اور ایس سی دویانگ کاروباریوں کے لیے، فیس 0.10فیصدسالانہ  سے لے کر 0.50فیصد سالانہ تک ہوتی  ہے۔ یہ قرض کی رقم اور تجدید کے وقت پر منحصر ہے۔

 ممبر قرض دینے والے ادارے (ایم ایل آئیز)/بینک

اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ممبئی

بینک آف بڑودہ، ممبئی

یونین بینک آف انڈیا، ممبئی

بینک آف مہاراشٹر، پونے

آئی ڈی بی آئی بینک، ممبئی

پنجاب نیشنل بینک، نئی دہلی

بینک آف انڈیا، ممبئی

انڈین بینک، چنئی

سنٹرل بینک آف انڈیا، ممبئی

کینرا بینک، بنگلورو

پنجاب اینڈ سندھ بینک، نئی دہلی

یو سی او بینک، کولکتہ

انڈین اوورسیز بینک، چنئی

کرناٹک بینک، منگلور

دھن لکشمی بینک، تھریسور

پلاون گراما بینک، سیلم (اب تمل ناڈو گراما بینک)

سرو ہاریہ گرامین بینک، روہتک، ہریانہ

کامیابیاں

31.1.2024 تک، مجموعی بنیادوں پر، ایس سی کاروباریوں کے ذریعے پروموٹیڈ 66 اداروں کوملک بھر میں  تقریباََ 109کروڑروپے کے مقابل تقریباً  72 کروڑروپے گارنٹی کور منظور کیا گیا ہے۔ سی ای جی ایس ایس سی کے ذریعے، تقریبا بلاواسطہ اور بالواسطہ 4049 روزگار پیدا ہوا ہے جس میں براہ راست ملازمین، کارکنان، سپلائرز، وینڈرز، دیگر معاون خدمات وغیرہ شامل ہیں۔

********

  ش ح۔م م ۔رم

U-4298  



(Release ID: 2001778) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi , Tamil