عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
نیشنل گڈ گورننس ویبینار سیریز 24-2023-کا20واں ویبنار – ‘کھیلو انڈیا اسکیم کے ذریعے کھیلوں اور تندرستی کو فروغ دینا’کے موضوع پرمنعقد ہوا
راجستھان کے چورو اور بشنو پور کے اضلاع کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر پریزنٹیشنز،
منی پور کو سال 2021 کے لیے پی ایم ایوارڈ سے نوازاگیا
ضلع چورو میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں اس وقت کے ضلع کلکٹراور اس وقت وزیر اعلیٰ راجستھان کے جوائنٹ سکریٹری ، جناب سدھارتھ سہاگ نے بتایا
ضلع بشنو پور میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری منی پور کے بشنو پور کے ضلع کلکٹر جناب لورمبم بکرم کے ذریعہ دی گئی
Posted On:
02 FEB 2024 11:36AM by PIB Delhi
وزیر اعظم نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی ) کو ضلع کلکٹروں اور دیگر افسران کے ساتھ ورچوئل کانفرنسز/ویبنارز منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز کے ماضی کے ایوارڈ یافتگان کو مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے تجربات پیش کریں۔ ڈ
وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ڈی اے آر پی جی نے 20نیشنل گڈ گورننس ویبنار کا انعقاد کیا ، اپریل 2022 سے ہر ماہ ایک ویبینار، تاکہ عوامی نظم و نسق میں وزیر اعظم ایوارڈ کی اسکیم کے تحت ایوارڈ یافتہ نامزدگیوں کی تشہیر اور نقل کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔ ہر ویبینار میں لائن ڈپارٹمنٹس، ریاستی حکومتوں، ڈسٹرکٹ کلکٹرس ،اسٹیٹ ایڈمنسٹریٹو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور سینٹرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تقریباً 1000 اہلکار شرکت کرتے ہیں۔
نیشنل گڈ گورننس ویبینار سیریز - 2023-24 کا 20 واں ویبینار 31 جنوری 2024 کو - 'کھیلو انڈیا اسکیم کے ذریعے کھیلوں اور تندرستی کو فروغ دینا'کے موضوع پر منعقد ہوا۔
راجستھان کے چورو اور منی پور کے بشنو پور اضلاع کی طرف سےکئے گئے درج ذیل اقدامات پر پریزنٹیشنز پیش کی گئیں، جن کو سال 2021 کے لیے پی ایم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا:
کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت ضلع چورو میں کئے گئے اقدامات کو اس وقت کے ضلع کلکٹر جناب سدھارتھ سہاگ نے پیش کیا، جو اس وقت راجستھان کے وزیر اعلیٰ کے جوائنٹ سکریٹری ہیں۔
کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت ضلع بشنو پور میں کئے گئے اقدامات کو منی پور کے بشنو پور کے ضلع کلکٹر جناب لورمبم بکرم نے پیش کیا۔
ویبینار کی صدارت ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سرینواس نے کی اور اس میں محکمہ کے جوائنٹ سکریٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ ویبینار میں ملک بھر کے 559 مقامات سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامی اصلاحاتی محکموں، ضلع کلکٹروں، ریاستی اور ضلعی کھیلوں کے افسران، مرکزی اور ریاستی انتظامی تربیتی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
********
ش ح۔م م ۔رم
U-4296
(Release ID: 2001767)
Visitor Counter : 83