امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای- نیلامی کے ذریعے اوپن مارکیٹ سیل اسکیم ڈومیسٹک [او ایم ایس ایس (ڈی)] کے تحت 71.01 لاکھ میٹرک ٹن گندم اور 1.62  لاکھ میٹرک ٹن  چاول فروخت ہوئے

Posted On: 31 JAN 2024 6:53PM by PIB Delhi

کھلے بازار میں گیہوں اور چاول کی دستیابی کو بڑھانے اور گیہوں اور چاول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے، حکومت ہند 28.06.2023 سے ہفتہ وار ای- نیلامی کے ذریعے مارکیٹ میں گیہوں اور چاول کو آف لوڈ کر رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ سیل اسکیم ڈومیسٹک [او ایم ایس ایس(ڈی)] کے تحت کل 101.5  لاکھ میٹرک ٹن گیہوں اور 25 لاکھ میٹرک ٹن چاول حکومت ہند کی طرف سے آف لوڈنگ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ گندم ایف اے کیو کے لیے  2150 روپے فی کوئنٹل اور یو آر ایس کے لیے 2125 روپے فی کوئنٹل کی ریزرو قیمت پر پیش کی جا رہی ہے۔ چاول کی ریزرو قیمت 2900 روپے فی کوئنٹل رکھی گئی ہے۔

اس موجودہ مرحلے کی پہلی ای- نیلامی  28.06.2023 کو ہوئی، جس میں کھلی منڈی میں 0.86 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت ہوئی۔ تاہم، گندم کی دستیابی کو بڑھانے اور کھلی منڈی میں گندم کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے، ای- نیلامی میں گندم کی ہفتہ وار پیشکش کو بتدریج ابتدائی 2  لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 4.5  لاکھ میٹرک ٹن کی موجودہ ہفتہ وار پیشکش تک کیا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں، گندم کی ہفتہ وار فروخت  4  لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہو گئی ہے۔ 24.01.2024 تک، او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت 71.01  لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت ہو چکی ہے۔

او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت گندم کی ماہ وار فروخت حسب ذیل ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010KWN.png

سنہ 2023-24 کے لیے او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت چاول کی پہلی ای- نیلامی 5 جولائی 2023 کو ہوئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں چاول کی فروخت کو بڑھانے کے لیے، حکومت ہند نے چاول کی ریزرو قیمت کم کرکے  3100 روپے فی کوئنٹل سے 2900 روپے فی کوئنٹل کم کر دی ہے۔ اور چاول کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ مقدار کو بالترتیب 1  میٹرک ٹن اور 2000  میٹرک ٹن کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ ایف سی آئی کے علاقائی دفاتر کی طرف سے وسیع تر رسائی کے لیے باقاعدہ اشتہار دیا گیا اور اس کے نتیجے میں چاول کی فروخت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ 24.01.2024 تک، کھلی منڈی میں 1.62  لاکھ میٹرک ٹن چاول فروخت ہو چکے ہیں جو او ایم ایس ایس (ڈی) آئی آر او کے تحت کسی بھی سال میں نجی تاجروں کو چاول کی سب سے زیادہ فروخت ہے۔ ماضی میں سب سے زیادہ فروخت  42000  میٹرک ٹن تھی۔

مرکزی حکومت بھارت آٹا اسکیم کے تحت نیفیڈ / این سی سی ایف / کیندریہ بھنڈار / ایم ایس سی ایم ایف ایل جیسی کوآپریٹیو ایجنسیوں کو بھی گیہوں فراہم کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت حکومت ہند کی طرف سے او ایم ایس ایس (ڈی) کے کل 101.5 لاکھ میٹرک ٹن میں سے 4  لاکھ میٹرک ٹن مختص کیے گئے ہیں۔ او ایم ایس ایس (ڈی) اسکیم کے اس ذیلی سیٹ کے تحت، نیم سرکاری/کوآپریٹیو ایجنسیوں کو 21.50 روپے فی کلوگرام کی شرح سے گندم مل رہی ہے، جس پر نظر ثانی کرکے 16.12.2013 سے 17.15 روپے فی کلوگرام کر دیا گیا ہے، تاکہ اسے آٹا میں تبدیل کرکے عام لوگوں کو فروخت کیا جاسکے اور جس کی قیمت 27.50 روپے فی کلوگرام سے زیادہ نہ ہو۔ 29.01.24 تک ان ایجنسیوں کو 2,80,456 میٹرک ٹن گندم فروخت کی جا چکی ہے۔

حکومت ہند ان اسٹریٹجک اقدامات کے ذریعے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، قیمتوں کو مستحکم کرنے اور صارفین اور حصص داروں، دونوں کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 4210


(Release ID: 2000985) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Telugu