قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وَن نیشن وَن الیکشن سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) کے چیئرمین نے مشاورتی میٹنگ کا اہتمام کیا

Posted On: 31 JAN 2024 6:55PM by PIB Delhi

وَن نیشن وَن الیکشن سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) کے چیئرمین اور سابق صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ اپنی مشاورت کے جزو کے طور پر  آج نیشنل کانگریس پارٹی، ریاست مہاراشٹر کے پرفل پٹیل اور جناب سنیل دتاتریہ ٹٹکرے سے ملاقات اور گفت و شنید کی۔

جناب کووِند نے راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر جناب اُپیندر کشواہ اور پارٹی کے دیگر دو اراکین سے بھی ملاقات کی، اور ملک میں بیک وقت انتخابات منعقد کرانے سے متعلق ان کے نظریات اور سجھاؤ حاصل کیے۔

جماعتوں کے نمائندوں نے تحریری طور پر بھی اپنے سجھاؤ پیش کیے۔

اس سے قبل 30 جنوری کو، جناب کووِند نے بامبے ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ، جسٹس پردیپ نندراجوگ سے ملاقات کی اور اس موضوع پران کی رائے طلب کی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4212


(Release ID: 2000974) Visitor Counter : 108


Read this release in: Hindi , Marathi , English