سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے مضبوط قومی شاہراہ نیٹ ورک قائم کرنے کے سلسلے میں ارضیاتی تکنیکی مشاورتی خدمات کے لیے جیولاجیکل سروے آف انڈیا کے ساتھ اشتراک قائم کیا

Posted On: 31 JAN 2024 5:49PM by PIB Delhi

ایک مضبوط قومی شاہراہ نیٹ ورک قائم کرنے کے مقصد سے، این ایچ اے آئی نے مقام کے لحاظ سے مخصوص ارضیاتی تکنیکی مشاورت کے لیے این ایچ اے آئی کو خدمات فراہم کرانے اور ارضیاتی تکنیکی نقطہ نظر سے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹوں (ڈی پی آر) کی جانچ میں مدد فراہم کرنے کے لیے، جیولاجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط، این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب سنتوش کمار یادو اور جیولاجیکل سروے آف انڈیا کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سائبال گھوش کے علاوہ این ایچ اے آئی اور جی ایس آئی کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں عمل میں آئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R42V.jpg

معاہدے کے مطابق، جیولاجیکل سروے آف انڈیا اس علاقے کے ارضیاتی نقشہ کی تیاری سے متعلق مخصوص جیو ٹیکنیکل کنسلٹنسی خدمات فراہم کرے گا جس میں تفصیلی ارضیاتی خصوصیات، سڑک کے ڈھلوان استحکام کے مطالعہ کی تیاری اور ضروری سفارشات فراہم کی جائیں گی، مختلف مقامات پر ارضیاتی طور پر کمزور علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ قومی شاہراہوں کی سائٹس/توسیع سڑکوں، سائٹ کے مخصوص تدارکی اقدامات تجویز کیے جائیں گے، پروجیکٹ میں سرنگوں کی تھری ڈی جیو لاجیکل لاگنگ اور ضروری اور متعلقہ استحکام کے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، جی ایس آئی ، این ایچ اے آئی مشاورتوں کے ذریعہ تیار کردہ ڈی پی آر کا تفصیلی تجزیہ بھی کرے گا۔

بہترین طریقوں کو ساجھا کرنے کے لیے دو سرکاری تنظیموں کے درمیان تعاون کا یہ منفرد اقدام قومی شاہراہوں کی معیاری تعمیر کو مضبوط ترغیب فراہم کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ اس سے نہ صرف شاہراہوں کے آسان آپریشن اور دیکھ بھال میں مدد ملے گی بلکہ قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کو آسان اور ہموار سفر کا تجربہ بھی ملے گا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4206


(Release ID: 2000967) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Marathi