عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

بھارت-سنگاپور نے عملے کے بندوبست  اور نظم ونسق عامہ کے شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کا عہد کیا


انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے  کےسکریٹری اورحکومت سنگا پور کے عوامی خدمات کے شعبے کے مستقبل سیکریٹری کے درمیان ہوئی دو طرفہ میٹنگ نے 2024 کے دوران باہمی تعاون کی شکلیں وضع کیں

بھارت اورسنگاپور ای-گورننس کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز  کرنے کی غرض سے گورننس میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انتظامی اصلاحات کے کلیدی شعبوں پر کام کریں گے

Posted On: 31 JAN 2024 3:07PM by PIB Delhi

سکریٹری،محکمہ برائے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی) حکومت ہند جناب وی سری نواس نے مستقل سکریٹری برائے عوامی خدمات کے شعبے(پی ایس ڈی)،حکومت جمہوریہ سنگا پور محترمہ تان گی کیو کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں پی ایس ڈی سنگاپور اور ڈی اے آر پی جی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

کل منعقدہ ویڈیو کانفرنسنگ  میں بھارت اورسنگاپور نے  عملے کے بندوبست اور نظم ونسق عامہ  کے شعبے میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے عہد کیا۔ دوطرفہ میٹنگ میں2024 کے لیے باہمی تعاون کی شکلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تعاون کے شعبوں میں بہتر حکمرانی کے طور طریقوں کے تبادلے،عملے کے بندوبست اور نظم و نسق عامہ کے شعبے میں معلومات کے تبادلے، گورننس میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگوں کا انعقاد شامل ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے وسیع شعبوں میں ای-خدمات کی ڈلیوری ، ای گورننس کے طریقہ کار، خدمات کی ڈلیوری کے یکساں پورٹلز کو اپنانا اور شکایات کے ازالے میں آرٹیفیشل انٹلی جنس/ایم ایل کا استعمال شامل ہے۔ ہندوستانی فریق نے سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحات کے نفاذ کے ذریعہ’’زیادہ سے زیادہ گورننس-کم سے کم حکمرانی‘‘ کی پالیسی،قومی ای-خدمات کی ڈلیوری  کے جائزے کا استعمال کرتے ہوئے ای- خدمات کے لیے معیارات قائم کرنا اور نظم ونسق عامہ میں مہارت کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز کے ذریعے میریٹو کریسی کی پہچان کی پالیسی کو نافذ کرنے میں حکومت ہند کی طرف سے کی گئی پیش رفت کو پیش کیا۔ سنگاپور کی جانب سے سنگاپور گورنمنٹ پارٹنرشپ آفس اور شہریوں کی آوازوں کو سننے اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے سنگاپور کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو اُجاگر کیا۔ سنگاپور کی جانب سے اپنے شہریوں کو ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ اپنانے کی غرض سے انہیں آمادہ کرنے کے لیےکی جانے والی کوششوں کو پیش کیا۔

**********

ش ح ۔م ع۔ن ع

U. No.4196



(Release ID: 2000860) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Tamil