حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر

 نو جوان سائنسدانوں کو شامل کرنے سے متعلق تربیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا

Posted On: 31 JAN 2024 2:02PM by PIB Delhi

صلاحیت سازی  سے متعلق کمیشن (سی بی سی) نے حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر کے دفتر (پی ایس اے کے دفتر) کے  اشتراک سے 29 جنوری  ، 2024 ء کو  وشاکھا پٹنم  کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ  ( آئی آئی ایم – V ) میں  نو جوان سائنس دانوں کو شامل کرنے سے متعلق تربیتی پروگرام شروع کیا ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا تربیتی پروگرام ہے ، جس میں نوجوان سائنسدانوں اور سائنس منتظمین کی  ایس اینڈ ٹی  پروگراموں، پروجیکٹس، مصنوعات اور لوگوں کے نظم و نسق  سے متعلق صلاحیتوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ شرکاء  میں نظریات کے تعلق سے آپسی صلاح و مشورہ کرنے کو فروغ دینا؛ نئے دور کی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے تصورات کو عملی  طور پر پیش کرنا اور فنکشنل، طرز عمل اور ڈومین کی مہارتوں کو بڑھانا شامل ہے۔

یہ پروگرام سائنس اور ٹیکنالوجی کے  مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی ایماء پر شروع کیا گیا تھا تاکہ  سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کے شعبوں میں نوجوان سائنسدانوں کے لیے ابتدائی کیریئر کی تربیت کے مواقع کو ادارہ  جاتی بنایا جا سکے۔ یہ ایک ہائبرڈ تربیتی ماڈیول ہے  ، جسے آئی آئی ایم -  V کے ذریعے ڈیزائن اور تیار کیا گیا  ہے  ، جس میں آن لائن اور آن کیمپس سرگرمیوں کے امتزاج کے ساتھ حکمت عملی اور پالیسی کی مہارت، نظام کی مہارت، سافٹ ہنر مندی  اور سماجی مطابقت کی مہارتوں جیسے پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔

 

A screenshot of a video conferenceDescription automatically generated

 

آئی آئی ایم ویزاگ  کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم چندر شیکھرنے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور پروگرام اور مقررین کا ایک مختصر اسنیپ شاٹ فراہم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے ماہرین کو مختلف تربیتی ماڈیولز فراہم کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے  ، جو حکومت تک رسائی کے لیے آئی گوٹ  پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔ اس کے بعد صلاحیت سازی کمیشن  کے سکریٹری جناب شیاما پرساد رائےنے خدمات فراہم کرنے والے سے شراکتی حکومتی طریقہ کار تک  ، ریاست کے ابھرتے ہوئے کردار کے بارے میں ایک پریزنٹیشن پیش کیا۔ انہوں نے مشن کرم یوگی کے تحت حکومت کے اہداف کو حاصل کرنے اور  مانگ اور سپلائی کے فرق کو معقول بنانے کے لیے  ، حکومت   کے ذریعے انجام دی جانے والی سرگرمیوں، اور صلاحیت سازی کے منفرد ماڈلز کے نفاذ کی اہمیت کا خاکہ پیش کیا، جس میں صلاحیت کی تعمیر کے لیے تربیتی ماڈیولز  کا آئی  گوٹ پلیٹ فارم کا کردار بھی شامل ہے۔

پی ایس اے کے دفتر  کے اعزازی  ممتاز فیلو ڈاکٹر ارابندا مترا نے اپنے کلیدی خطاب میں تمام سائنسی محکموں اور لیبارٹریوں کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ اپنی افرادی قوت کے لیے نئے دور کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو اپنانے  کی خاطر اپنے دروازے کھلے رکھیں۔ یہ عصری قومی اہداف کے حصول اور سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کا استعمال کرتے ہوئے عوام  کی امنگوں کو پورا کرنے اور  اصل قومی اہداف کو حاصل کرنے میں اہم ہوگا۔

پی ایس اے کے  دفتر میں سائنٹفک سکریٹری ڈاکٹر پرویندر مینی نے اپنے افتتاحی خطاب میں  اس بات پر زور دے کر کہا کہ نوجوان سائنسدانوں کے لیے صلاحیت سازی کی مشق ایک اہم لمحہ ہے  ، جو انہیں اپنے فکری عمل کا از سر نو جائزہ لینے اور اور قومی ترجیحات اور مشن پر کام کرنے کی رفتار کو دوبارہ ترتیب دینے میں مدد کرے گا ۔  تیزی سے ترقی  کرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے منظر نامے اور اس سے منسلک ماحولیاتی نظام کی وجہ سے، ہماری مستقبل کی سائنسی افرادی قوت کو بااختیار بنانے کے لیے تربیت اور سیکھنا ایک مسلسل عمل ہونا چاہیے۔ اس سے نئی ٹیکنالوجیز، پروڈکٹس اور حل کی تخلیق میں مدد ملے گی  ، جو مقامی اور عالمی چیلنجوں  سے نمٹنے اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی  کے ہدف کو حاصل  کرے گا ۔

اس پروگرام کے پہلے گروپ میں سائنس اور ٹیکنالوجی  کا شعبہ ( ڈی ایس ٹی ) ، بایو ٹیکنالوجی  کا شعبہ ( ڈی بی ٹی )، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر ) ، ایٹمی توانائی  کا  محکمہ  ( ڈی اے ای ) ، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر ) اور ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ( ڈی آر ڈی او ) کی مختلف لیبا ریٹریاں  اور مراکز کے 55 سے زیادہ نوجوان سائنسداں شرکت کر رہے ہیں۔   شرکاء کو چار ماڈیولز  پر مبنی تربیت سے گزرنا ہوگا  ، جس میں ماہرانہ بات چیت، لیبا ریٹریوں کے دورے اور تحقیقی سہولیات، باہمی مشقیں وغیرہ شامل ہیں۔ آئی آئی ایم -  V کی طرف سے ملک بھر  کی سائنسی افرادی قوت کا احاطہ کرنے کے لیے ایک سال کا کیلنڈر تیار کیا جا رہا ہے۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔  ح ا  ۔ ع ا  )

U.No. 4191



(Release ID: 2000858) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Telugu