بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی اور   آئل انڈیا لمیٹڈ کی نمالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ گرین کیمیکلز اور گرین پروجیکٹوں میں کلیدی ساجھیداری قائم کرے گی

Posted On: 31 JAN 2024 2:44PM by PIB Delhi

بھارت کی سب سے بڑی   مربوط بجلی کی اکائی این ٹی پی سی  لمیٹڈ نے  این ڈی پی  سی بونگائی گاؤں  میں  مجوزہ  بانس پر مبنی  بائیو ریفائنری  اور دیگر  ماحول دوست پروجیکٹوں میں  شراکت داری کے مواقع  کے لئے  نمالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ  (این آر ایل)  کے ساتھ غیر لازم مفاہم نامے پر دستخط کئے ہیں۔ این آر ایل  آئل انڈیا لمیٹڈ کی ایک ذیلی کمپنی ہے، جو  پیٹرولیم مصنوعات کی ریفائننگ  اور  فروغ  کے کاروبار میں  مصروف ہے۔

اس مفاہمت نامے  کے ذریعہ مرکزی سرکاری سیکٹر کی  دو  کمپنیاں  ماحول دوست  کیمیکلز اور  ملک کے  ‘نیٹ زیرو’  اہداف  کے حصول کی کوششوں میں اضافہ کرنے اور شمال مشرقی خطے کی ترقی  میں ساجھیدار بننے  کی خواہش رکھتی ہیں۔

اس مفاہمت نامے پر  30  جنوری  2024  کو دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر  او آئی ایل   کے سی ایم ڈی  اور ایم آر ایل کے چیئر مین ڈاکٹر رنجیت رتھ اور  این آر ایل  کے ایم ڈی  جناب بھاسکر جیوتی فکن موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HZ7G.jpg

این ٹی پی سی 2032  تک  قابل تجدید توانائی  کی  60  جی ڈبلیو  کی صلاحیت  حاصل کرنے  اور  گرین ہائڈروجن اور توانائی کو ذخیرہ کرنے زمرے میں اہم  ساجھیدار  بننے کے لئے عہد بستہ ہے۔ کمپنی  کاربن کے اخراج کو ختم کرنے  کے تئیں  کئی اقدامات کر رہی ہے، جیسے  گرین ہائڈروجن ، بائیو فیول ،  کاربن کیپچر  اور ہائیڈروجن موبلٹی  وغیرہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- وا - ق ر)

(31-01-2024)

U-4193



(Release ID: 2000844) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi , Telugu