بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے میک رچی انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمٹیڈ اورایوولیوشن ایکس ڈیپٹ کیپٹل ماسٹر فنڈ 1پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ اے پی آئی ہولڈنگز لمیٹڈ کے لازمی طور پرقابل تبدیلی ترجیحی حصص کی سبسکرپشن کی منظوری دی

Posted On: 31 JAN 2024 10:30AM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے میک رچی انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور اورایوولیوشن ایکس ڈیپٹ کیپٹل ماسٹر فنڈ 1پرائیویٹ لمیٹڈ کے اے پی آئی ہولڈنگز لمیٹڈ کے لازمی طور پر قابل تبدیلی ترجیحی حصص کی سبسکرپشن کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ لین دین میں میک رچی انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور اورایوولوشن ایکس ڈیپٹ کیپٹل ماسٹر فنڈ 1پرائیویٹ لمیٹڈ(ایوولیوایشن ایکس)(مجوزہ مجموعہ)  کے ذریعے اے پی آئی ہولڈنگز لمیٹڈ(ہدف)کے لازمی طور پر تبدیل ہونے والے ترجیحی حصص کی سبسکرپشن شامل ہے۔

میک رچی ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے اور سرمایہ کاری کے انعقاد کے علاوہ کسی اور کاروبار میں مشغول نہیں ہے۔ یہ ٹیماسیک ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ٹیماسیک) کی ایک بالواسطہ مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، جو حتمی سرپرست کمپنی ہے۔ ٹیماسیک سنگاپور میں واقع ایک سرمایہ کاری کمپنی ہے۔ ٹیماسیک کا پورٹ فولیو صنعتوں کے ایک وسیع میدان یعنی: مالیاتی خدمات؛ نقل و حمل اور صنعتی؛ ٹیلی کمیونیکیشن، میڈیا اور ٹیکنالوجی؛ کنزیومر اور ریئل اسٹیٹ؛ لائف سائنسز اور ایگری فوڈ؛ ملٹی سیکٹر فنڈز کے ساتھ ساتھ دیگر (بشمول کریڈٹ)پر پھیلا ہوا ہے۔

ایوولوشن ایکس ڈی بی ایس گروپ ہولڈنگز لمیٹڈ اور ٹیماسیک کی طرف سے مشترکہ طور پر قائم کیا گیا ایک  ترقی پذیر قرض کے لئے مالیہ فراہم کرنے والا پلیٹ فارم ہے۔ ایوولوشن ایکس،جس کا ہیڈ کوارٹر سنگاپور میں ہے، بھارت، چین اور جنوب مشرقی ایشیا پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ایشیا بھر میں ٹیکنالوجی سے چلنے والی کمپنیوں کو مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

ٹارگٹ اے پی آئی، ہولڈنگز گروپ کا حتمی سرپرست ادارہ ہے۔ ہدف (بشمول اس سے وابستہ افراد) ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں مختلف کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہے جس میں دواسازی کی مصنوعات، طبی آلات اور دوکان سے بغیر نسخے کے حاصل ہونے و الی (او ٹی سی) مصنوعات کی تھوک فروخت اور تقسیم، تشخیصی خدمات کی فراہمی، ٹیلی فون کی فراہمی،طبی مشاورتی خدمات وغیرہ شامل ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔

*******

ش ح۔ س ب ۔ف ر

 (U: 4188)



(Release ID: 2000798) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Telugu