بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے گولڈمین سیکس انڈیا اے آئی ایف اسکیم-1 اور گولڈمین سیکس انڈیا الٹرنٹیوانویسٹمنٹ ٹرسٹ اے آئی ایف اسکیم-2 اے پی آئی  ہولڈنگس لمیٹڈ کے لازمی طور پر تبدیل ہونے والے ترجیحی حصص کے سبسکرپشن کو منظوری دے دی

Posted On: 31 JAN 2024 10:30AM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے گولڈمین سیکس انڈیا اے آئی ایف اسکیم-1 اور گولڈمین سیکس انڈیا الٹرنٹیوانویسٹمنٹ ٹرسٹ اے آئی ایف اسکیم-2 اے پی آئی  ہولڈنگس لمیٹیڈ کے لازمی طور پر تبدیل ہونے والے ترجیح حصص کے سبسکرپشن کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ لین دین میں گولڈمین سیکس انڈیا اے آئی ایف اسکیم -1 (ایکوائرر 1) اور گولڈمین سیکس انڈیا الٹرنیٹیو انویسٹمنٹ ٹرسٹ اے آئی ایف  اسکیم -2 (ایکوائرر 2) (مجوزہ  کمبی نیشن) کے ذریعہ اے پی آئی  ہولڈنگز لمیٹڈ (ٹارگیٹ) کے لازمی طور پر تبدیل ہونے والے ترجیحی حصص کا سبسکرپشن شامل ہے۔

ایکوائرر 1 اور ایکوائرر 2 گولڈمین سیکس انڈیا الٹرنیٹیو انویسٹمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے شروع کی گئی اسکیمیں ہیں، جو انڈین ٹرسٹ ایکٹ، 1882 کے تحت ایک متعین ٹرسٹ کے طور پر قائم کی گئی ہیں۔ گولڈ مین سیکس (انڈیا )الٹرنیٹو انویسٹمنٹ منجمنٹ  پرائیوٹ لمیٹیڈ ایکوائرر 1 اور ایکوائرر 2 کا انویسٹمنٹ منیجر ہے۔

ٹارگٹ اے پی آئی  ہولڈنگز گروپ کی بنیادی کمپنی ہے۔ ٹارگٹ (اس کے معاونین سمیت) ہندوستان میں صحت  خدمات کے شعبے میں مختلف کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہے جس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ  فارماسیوٹیکل پروڈکٹس، طبی آلات اور اوور دی کاؤنٹر (او ٹی سی) مصنوعات کی تھوک فروخت اور تقسیم، تشخیصی خدمات کی فراہمی، ٹیلی میڈیکل مشاورت کی خدمات وغیرہ کے پرویژن  شامل ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر بعد میں جاری کیا جائے گا۔

*******

ش ح۔ ف ا ۔ ج

Uno-4187


(Release ID: 2000797) Visitor Counter : 1845


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu