بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے نیسپرس وینچرس بی وی کے ذریعہ اے پی آئی ہولڈنگز لمیٹڈ کے اضافی حصص کے حصول کی منظوری دے دی
Posted On:
31 JAN 2024 10:29AM by PIB Delhi
کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی) نے نیسپرس وینچرس بی وی نے اے پی آئی ہولڈنگز لمیٹڈ کے اضافی حصص کے مجوزہ حصول کو منظوری دے دی ہے۔
نیسپرس وینچرس بی وی (حصول کنندہ)پروسس این وی(پروسس) کا ایک بالواسطہ، مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے، جو کہ بدلے میں، نیسپرس لمیٹڈ (نیسپرس) کا براہ راست ذیلی ادارہ ہے۔ حصول کنندہ ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے اور اس کی بنیادی سرگرمی براہ راست اور بالواسطہ ایکویٹی اور قرض کی فنڈنگ فراہم کرکے سرمایہ کاری کرنا ہے۔
اے پی آئی ہولڈنگز لمیٹڈ (ہدف)،اے پی آئی ہولڈنگز گروپ کا حتمی بنیادی ادارہ ہے جویا تو براہ راست یا اپنی ذیلی کمپنیوں/ملحق کمپنیوں کے ذریعے، ہدف ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں مختلف کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ ہدف کی بنیادی آمدنی ادویات کی تھوک (بی2بی) فروخت اور تقسیم (بشمول دواسازی کی مصنوعات، طبی آلات اوردکان سے بغیر نسخے کے حاصل ہونے والی( اوور دی کاؤنٹر) ادویات (او ٹی سی) مصنوعات سے حاصل ہوتی ہے۔ بقیہ آمدنی تشخیصی خدمات کی فراہمی اور دیگر ذیلی کاروباری سرگرمیوں سے حاصل ہوتی ہے جیسے کہ ایک پلیٹ فارم/ٹول تیار کرنا جو رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز (آر ایم پیز) اور مریضوں کے درمیان رابطہ قائم کرتا ہے جس کے تحت مریض پلیٹ فارم/ٹول کے ذریعہ آر ایم پیز سے مشورہ کر سکتے ہیں اور ٹیلی کنسلٹیشن (فاصلاتی مشاورت) کر سکتے ہیں اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ تیار کرنے کے عمل میں مشغول ہوسکتے ہیں۔
ایکوائرر(حصول کنندہ) مجوزہ حقوق کے مسئلے میں شرکت کے ذریعے ہدف کے اضافی حصص حاصل کرنے کی تجویز کرتا ہے، جو فریقین کے درمیان طے شدہ ٹرم شیٹ کی شرائط سے مشروط ہے۔ (مجوزہ مجموعہ)۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔
*******
ش ح۔ س ب ۔ف ر
(U: 4182)
(Release ID: 2000765)
Visitor Counter : 92