بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے،سی ڈی پی کیو پرائیویٹ اکویٹی ایشیا ء پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ اے پی آئی ہولڈنگز لمیٹڈ میں کمپلسری کنور ٹیبل پریفرینس شیئرس یعنی لازمی لائق تبادلہ ترجیحاتی حصص (بی) (سی سی پی ایس بی) میں مجوزہ شرح تعاون کو اپنی منظوری دے دی ہے
Posted On:
31 JAN 2024 10:28AM by PIB Delhi
بھارتی کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے سی ڈی پی کیو پرائیویٹ ایکویٹی ایشیا پی ٹی ای لمیٹڈ کے ذریعہ اےپی آئی ہولڈنگز لمیٹڈ میں سی سی پی ایس بی کے مجوزہ شرح تعاون کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
سی ڈی پی کیو پرائیویٹ اکویٹی ایشیا ء پرائیویٹ لمیٹڈ(حاصل کرنے والا)،سی ڈی پی کیو کی براہ راست ملکیت والا ایکذیلی ادارہ ہےاور یہ سنگاپور میں واقع ہے۔ سی ڈی پی کیو، کینیڈا کا ایک ادارہ جاتی فنڈ ہے، جو ایک طویل مدتی ادارہ جاتی سرمایہ کار کے طور پر کام کرتا ہے جو بنیادی طور پر کینیڈا میں سرکاری اورنیم سرکاری پنشن اور انشورنس یعنی بیمہ سے متعلق منصوبوں کے لیے فنڈز کابندوبست کرتا ہے۔ ایکوائرر، سی ڈی پی کیو اور ان سے وابستہ افراد کو اجتماعی طور پر ’ایکوائرر گروپ‘ کہا جاتا ہے۔
اےپی آئی ہولڈنگز لمیٹڈ (ٹارگٹ)، اپنی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے، حفظان صحت اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سے متعلق کاروبار میں مصروف ہے جیسے کہ (i) ایک موبائل ایپلیکیشن کے ساتھ ساتھ ’فارم ایزی‘نامی ایک ویب سائٹ کے ذریعہ ایک آن لائن ای کامرس مارکیٹ پلیس ؛ (ii) بی 2 بی یعنی کاروبار سے کاروبار(تھوک کاروبار)فارماسیوٹیکل اور نیوٹراسیوٹیکل مصنوعات کی فروخت اور خریداری اور اس طرح کی مصنوعات کے گودام، ذخیرہ کرنے اور پیکیجنگ کی سرگرمیاں بھی انجام دیتا ہے۔اور (iii) صارفین کو تشخیصی اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق خدمات فراہم کرنا، براہِ راست، اس کے زیر ملکیت لیبارٹریز/کلیکشن سینٹرز کے ذریعے یا اس کے ذریعے چلائے جانے والی یاساجھیدار لیباریٹریز/کلیکشن سینٹرز کے ذریعے تیسرے فریق کے ساتھ ذیلی معاہدہ سے متعلق بندوبست کی خدمات ۔
ٹارگٹ میں ایک رائٹس ایشو کے طریقے سے سی سی پی ایس بی کے اجراء کے ذریعے سرمایہ اکٹھا کرنے کی تجویز ہے۔ ایکوائریعنی حاصل کنندہ ر ٹارگٹ میں ایک موجودہ سرمایہ کار ہے اور پری ایمپشن رائٹ ہولڈر ہے۔ حاصل کنندہ کو بعض حقوق کے ساتھ بنیادی سطح پر شرح تعاون کے ذریعےسے رائٹس ایشو کو سبسکرائب کرنا ہوگا۔ (مجوزہ امتزاج)۔
سی سی آئی کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔
***********
ش ح ۔ ع م - م ش
U. No.4181
(Release ID: 2000763)
Visitor Counter : 77