وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے سیشلز کی دفاعی افواج اور سری لنکا ئی بحریہ کے تعاون سے سری لنکا کے ماہی گیری بحری جہاز کے اغوا کے سلسلے میں کارروائی انجام دی

Posted On: 30 JAN 2024 6:19PM by PIB Delhi

سری لنکا کے ماہی گیری بحری جہاز  کے اغوا سے متعلق ایک مربوط کثیر جہتی ردعمل کے تحت، بھارتی بحریہ نے سیشلز کی دفاعی افواج اور سری لنکائی بحریہ کے ساتھ اشتراک قائم کرکے اغوا شدہ بحری جہاز کو روک کر بچا لیا۔

موگادیشو ، صومالیہ کے تقریباً 955 این ایم مشرق میں سری لنکا کے جھنڈے والے ملٹی ڈے فشنگ ٹرالر لورینزو پوٹھا 04 پر ہائی جیکنگ کے واقعے کی اطلاع ملی ہے۔27 جنوری 2024 کو تین سمندری لٹیرے ماہی گیری کے جہاز پر سوار ہوئے اور اسے اغوا کر لیا۔

بھارتی بحریہ نے 28 جنوری کو آئی این ایس شاردا ایکس کوچی کو تعینات کیا، ساتھ ہی اغوا شدہ ماہی گیری کے بحری جہاز کا پتہ لگانے اور اسے روکنے کے لیے ایچ ای ایل ای سی گارجین کو بھی تعینات کیا گیا۔ اس کے علاوہ، کاروائی سے متعلق مؤثر تال میل اور آئی ایف سی آئی او آر ، نئی دہلی میں سری لنکا اور سیشلز بین الاقوامی لائیزن افسران کے توسط سے اطلاعات ساجھا کرنے کے نتیجے میں 29 جنوری 2024 کو سیشلز ای ای زیڈ میں ایس سی جی ایس ٹوپیز کے ذریعہ اغوا شدہ ماہی گیری کے بحری جہاز کو روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

تینوں سمندری لٹیروں نے سیشلز کوسٹ گارڈ (ایس سی جی) کے سامنے خودسپردگی کردی۔ جہاز پر سوار تمام چھ ارکان محفوظ ہیں اور بحری جہاز کو ماہے، سیشلز لایا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/FilePicofINSShardaBMPE.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4172



(Release ID: 2000705) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil