وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام کے تحت اوروولے ایکسپوژر ٹور میں حصہ لینے والے طلباء نے دوسرے دن جسم اور دماغ کے سکوت پر زور دیتے ہوئے اپنی تعلیم جاری رکھی


طلباء نے پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سوندرراجن سے ملاقات کی

Posted On: 30 JAN 2024 5:17PM by PIB Delhi

ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی ایس بی) پروگرام کے تحت اورو ولے ایکسپوژر ٹور کے دوسرے دن، اورو ولے میں حصہ لینے والے طلباء نے جسم اور دماغ  کے سکوت پر زور دیتے ہوئے اپنی آموزش جاری رکھی۔ انہوں نے اپنے دن کا آغاز سری اروبندو گایتری منتر کے پرامن جاپ  سے کیا اور باطنی سفر اور گہرے سکوت کے ساتھ آموزش کی۔

انہوں نے دماغ کی فطرت کے بارے میں بھی سیکھا اور یہ بھی سیکھا کہ جسم میں سکوت کو نرمی، محبت بھری توجہ کے ساتھ دماغ کو کس طرح ساکت کیا جا سکتا ہے،  اور بیرونی دنیا میں مشغول رہتے ہوئے اندرونی  دنیا  کی پرورش کی جاسکتی ہے۔

ان کے سوالات ذہن کو سمجھنے اور اس پر عبور حاصل کرنے کی ان کی مخلصانہ ضرورت کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے عادت اور اپنی مرضی کے مطابق مواصلات کے درمیان فرق کرنے اور دماغ کے ساتھ رہنے اور اس سے لڑنے کی عملی تجاویز کے بارے میں سیکھا۔

اس کے بعد طالب علموں نے ماتری مندر کا دورہ کیا اوروولے اور انسانیت کے لیے اس کی اہمیت کو سمجھا۔ موجود متبادلات اور امکانات کے بارے میں آگاہی اور سمجھ میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسے کھلے ذہن اور دل سے قبول کیا جارہا ہے۔

دن کے آخر میں، طلباء نے پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر، ڈاکٹر تاملیسائی سوندرراجن، جو اوروولے فاؤنڈیشن کے گورننگ بورڈ کے رکن بھی ہیں، کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے متعدد کردار ادا کرنے والے ایک شخص کے طو رپر   اپنی زندگی کے سفر سے  طالب علموں کو تحریک دی۔ انہوں  نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ لیڈر بنیں، ستارے بنیں، نہ رکنے والے بنیں، اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی  پوری کوشش  کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر ایک میں وہ کچھ بھی بننے کی صلاحیت ہوتی ہے جس کا وہ خواب دیکھتا ہے،اس کے لئے وہ  جرات مندانہ اور ہمت والا ہوتا ہے، ڈٹ کر کھڑا ہوتا ہے اور چیلنجوں کا مقابلہ کرتا ہے اور سخت محنت کرتا ہے جو کہ کامیابی کی کلید ہے۔ اوروولے فاؤنڈیشن کی سکریٹری ڈاکٹر جینتی ایس روی بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔

بعد میں طلباء کو اورو ولے کے خوشحالی کے ماڈل  اور کمیونٹی انٹیگریشن سے روشناس کرایا گیا۔ اورو ولے کے دیگر اقدامات جو کمیونٹی کو یکجا کرنے کے لیے کام کرتے ہیں  کے بارے میں بھی طلبا کو بتایا گیا  جیسے سولر کچن -  جو کہ سب سے بڑاکمیونٹی کچن ہے۔

دن کا اختتام دوبارہ ساؤنڈ باتھ کے ساتھ ہوا، جس میں طلباء کو آوازوں کے ارتعاش سے روشناس کرایا۔ انہوں نے سیکھا کہ کس طرح سکوت میں آرام اور سکون کام کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے اور مواصلات کو متاثر کرسکتا ہے۔

وزارت تعلیم نے یہ پروگرام این ای پی،  جی- 20 لیڈروں کے اعلامیے، شری اروبندو کی 150 ویں یوم پیدائش اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت موضوعات پر تعلیمی اور ثقافتی ٹور کی مطابقت پر زور دینے کے لیے شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کا تصور مرکزی وزیر برائے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ جناب دھرمیندر پردھان کے ای بی ایس بی کے تحت اروبندو سرکٹ کو متعارف کرانے کی تجویز کے بعد  تیار کیا گیا ہے۔ اس پہل کا زور نوجوانوں کو روحانیت اور سری اروبندو کے فلسفے سے روشناس کرانے اور انٹیگرل ایجوکیشن کے عملی نفاذ پر ہوگا، اورووِلے اس مقصد کے لیے ایک منفرد تجربہ ہے۔ وزارت تعلیم کی ایک خود مختار تنظیم اوروولے فاؤنڈیشن اس پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔

U-4165


(Release ID: 2000658)
Read this release in: English , Hindi , Tamil