بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

این جی ای ایل نے گرین ہائیڈروجن پروجیکٹوں کے فروغ کے لئے مہاراشٹر حکومت کے ساتھ مفاہمت کے ایک اقرار نامے پر دستخط کیے؛ جس کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں 80,000 کروڑ روپےکی سرمایہ کاری متوقع ہے

Posted On: 30 JAN 2024 12:18PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ (این جی ای ایل) نے مہاراشٹر حکومت  کے ساتھ سالانہ 1 ملین ٹن صلاحیت کے گرین ہائیڈروجن اور ڈیریویٹیوز (گرین امونیا، گرین میتھانول) کے فروغ کے لئے پروجیکٹوں پر دستخط کئے ہیں جن میں  2جی ڈبلیو پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹوں اورریاست میں 5 جی ڈبلیو تک کےبنا اسٹوریج یا اسٹوریج والے قابل تجدید توانائی کے  فروغ کے پروجیکٹس شامل ہیں۔

اس مفاہمت نامے پر مہاراشٹر حکومت  کے اگلے پانچ برسوں کے لیے ماحول کے لئے ساز گار  ایک منصوبے کے حصے کے طور پر دستخط کیے گئے ہیں۔معاہدے  کے تحت تقریباً 80,000 کروڑ روپے کی ممکنہ سرمایہ کاری کا تصورپیش کیا گیا ہے۔

مفاہمت کے اقرار نامے کا تبادلہ 29 جنوری 2024 کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر، این جی ای ایل، جناب موہت بھارگاوا اور مہاراشٹر حکومت  کے توانائی کےڈپٹی سکریٹری ، ،جناب نارائن کراد کے درمیان مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب ایکناتھ شندے، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی جناب دیویندر فڑنویس اور دیگر سینئر عہدیدارروں کی موجودگی میں  ہوا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H6DP.jpg

 

این ٹی پی سی 2032 تک 60 گیگا واٹ کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت پیدا کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

این جی ای ایل        این ٹی پی سی کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے اور اس کا مقصد این ٹی پی سی کے قابل تجدید توانائی کے سفر کا پرچم بردار ہونا ہے جس کی آئندہ آپریشنل صلاحیت3.4جی ڈبلیو اور 26 جی ڈبلیو سے زیادہ ہونی ہے جس میں7 جی ڈبلیو کازیر عمل  ہونا شامل ہے۔

 

***********

 

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.4145



(Release ID: 2000547) Visitor Counter : 84