وزارت دفاع

ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں 'صدا تنسیق' راجستھان میں شروع ہوگئی ہیں

Posted On: 29 JAN 2024 12:58PM by PIB Delhi

ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان آج سے مشترکہ فوجی مشقیں ' صدا تنسیق' شروع ہوگئی ہیں، جو  فوجی مشقیں صدا تنسیق کا افتتاحی ایڈیشن ہے۔ یہ مشقیں راجستھان کے مہاجن میں 29 جنوری سے 10 فروری 2024 تک چلیں گی ۔ سعودی عرب کے 45  اہلکاروں پر مشتمل دستے کی نمائندگی شاہی سعودی لینڈ فورسز کر رہی ہے۔ جبکہ 45 اہلکاروں پر مشتمل ہندوستانی فوج کے دستے کی نمائندگی بریگیڈ آف دی گارڈز (میکنائزڈ انفنٹری) کی ایک بٹالین کر رہی ہے۔

ان فوجی مشقوں  کا مقصد اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب VII کے تحت نیم صحرائی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کے لیے دونوں اطراف کے فوجیوں کو تربیت دینا ہے۔ یہ مشقیں  دونوں فریقوں کو اس قابل بنائیں  گی کہ وہ ذیلی روایتی ڈومین میں کارروائیوں کو انجام دینے کی حکمت عملیوں، مختلف تکنیکی باریکیوں اور طریقہ کار میں اپنے بہترین طورطریقوں کو مشترک کر سکیں۔ یہ دونوں اطراف کے فوجیوں کے درمیان باہمی تعاون، دوستی اور تعاون کو فروغ دینے میں سہولت فراہم کرے گا۔

ان مشقوں  میں موبائل وہیکل چیک پوسٹ کا قیام، کورڈن اینڈ سرچ آپریشن، ہاؤس انٹروینشن ڈرل، ریفلیکس شوٹنگ، سلیتھ رنگ اور سنائپر فائرنگ شامل ہیں۔ یہ مشقیں  دونوں دوست ملکوں  کو اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔  یہ مشترکہ سیکورٹی مقاصد کے حصول، دفاعی تعاون کی سطح کو بڑھانے اور دو نوں دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ImgW6R5.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ح ا - ق ر)

U-4120



(Release ID: 2000322) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil