وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی  ایس بی ) پروگرام کے تحت پورے بھارت سے تقریباً سو طلباء اورووِل کے ایک ہفتہ طویل معلوماتی  دوروں میں شرکت کریں گے


نوجوانوں کو سری اوربندو کے منفرد فلسفے اور انٹیگرل ایجوکیشن کے عملی نفاذ سے روشناس کرایا جائے گا

Posted On: 28 JAN 2024 8:55PM by PIB Delhi

قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی) 2020 کے موضوعات اور سری اوربندو کی 150 ویں یوم پیدائش کی جاری تقریبات کو مدنظر رکھتے ہوئے، تعلیم کی وزارت ایک بھارت شریشٹھ بھارت ( ای بی ایس بی ) کے تحت اورووِل کے ایک ہفتہ طویل تعلیمی اور ثقافتی دورے کا اہتمام کر رہی ہے۔   اس اقدام کے تحت، 8 اعلیٰ تعلیمی اداروں ( ایچ ای آئیز ) کے 94 طلباء 29 جنوری سے 2 فروری  ، 2024 ء تک  ای بی ایس بی – اورووِل  کے  معلوماتی دورے  میں شرکت کریں گے۔   ان دوروں کا مقصد  نو جوانوں کو  سری اوربندو کے مربوط تعلیم کے منفرد فلسفے  اور اورووِل میں ، اِس پر عملی نفاذ سے واقف کرانا ہے   ،  جو  عالمی اہمیت کی  ایک تجربہ گاہ ہے    ۔  اورووِل فاؤنڈیشن ، وزارتِ تعلیم کی ایک خود مختار تنظیم ہے ، جو ایچ ای آئیز   کے ساتھ مل کر  ، اِن دوروں کا اہتمام  کرے گی  ۔

مندرجہ ذیل اداروں کے 94 طلباء  ، ان دوروں میں حصہ لیں گے  ، جن سے  انہیں  اورووِل  اور سری اوربندو سے وابستہ مقامات کے دلچسپ تجربات حاصل ہوں  گے ۔ ان طلباء کی تعداد   راجیو گاندھی یونیورسٹی، اروناچل پردیش میں (15)؛  آئی آئی آئی ٹی  سونی پٹم میں (18)؛ سکم یونیورسٹی، گنگٹوک میں (15)؛ آئی آئی ٹی  منڈی میں (16); مالویہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جے پور میں (7); اویناش لنگھم فار ہوم سائنس اینڈ ہائر ایجوکیشن فار وومن  میں (6); پانڈیچیری یونیورسٹی میں (17)  ہے ۔

اورووِل   کا تصور ، جس کی بنیاد 1968 ء میں رکھی گئی تھی،  ایک عالمگیر شہر کے طور پر کیا گیا ہے  ، جہاں تمام ممالک کے مرد اور خواتین تمام عقائد، سیاست اور  قومیت  سے بالاتر ہو کر  ، امن اور ترقی پسندی اور ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ اورووِل  کا مقصد  سری اوربندو اور اُن کی روحانی ساتھی، اُن کی والدہ   کے  کام اور راست اقدام پر مبنی ، تنوع میں  انسانی اتحاد کو  حقیقی طور پر سمجھنا ہے  ۔

اورووِل ، اپنی بین الاقوامی برادری کے ساتھ، کمیونٹی کے رہنے کے لیے باہمی تعاون اور انسانی اتحاد کے عزم  کے ساتھ  ، ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام کے مقاصد  سے ہم آہنگ ہے، جہاں ثقافتوں اور زبانوں کے تنوع کے درمیان اتحاد کا جشن منایا جاتا ہے۔ اورووِل کی متنوع کمیونٹی، مختلف قومیتوں اور ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے، شرکاء کو ثقافتی تعاملات میں مشغول ہونے، سری اوربندو کے مکمل تعلیم کے منفرد فلسفے کے عملی نفاذ کا مشاہدہ کرنے اور بھارتی  معلوماتی نظام  سے  وابستہ  ، روحانیت سے روشناس ہونے کا ایک  با مقصد موقع فراہم کرتی ہے۔

پانچ دن کے دوران،  اس دورے  کو ، اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس میں شرکت کرنے والوں کو  سیکھنے   کا زبردست تجربہ حاصل ہو ، جیسے  عالمی معیار کی  مستقل مصنوعات تیار کرنے والے اورووِل یونٹوں کے دورے؛ سادھنا فاریسٹ،  جو ایک رضاکارانہ تنظیم   ہے اور جس کا مقصد  بنجر علاقوں میں  ، دوبارہ جنگلات  قائم کرنا اور  سب کے لیے خوراک  کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ،  بوٹینیکل گارڈنز (تحفظ اور  اس کے لیے  مشترکہ کوششیں)   اور اورووِل  میں  آرٹ اور ثقافت کے مراکزقائم کرنا ہے ۔  اس دوران طلباء کو ٹاؤن شپ کے  دلچسپ  پہلوؤں  سے واقف ہونے کا موقع ملے گا ، جیسے فن تعمیر   ، منصوبہ بندی، تعلیم،  کچرے کو ٹھکانے لگانے کے  نظام  ، ماتری مندر (اورووِل کا اصل  روحانی مرکز) اور پانڈیچیری سری اروبندو آشرم (سمادھی، اسکول، کھیل کا میدان، دھیان اور رات کا کھانا) کا دورہ اور دیہہ شکتی (فزیکل ایجوکیشن  جیسا کہ ماں  نے دی ہے) میں حصہ لینا وغیرہ ۔  یہ سبھی سرگرمیاں ، اس دورے کی  خاصیتوں میں شامل ہیں ۔ سرگرمیوں اور تجربات کا وسیع سلسلہ طلباء  میں ایک گہری سمجھ پیدا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے  ، جو  قوم کی تعمیر میں  تعاون کرنے  میں لازمی تعلیم، روحانیت اور اقدار کی اہمیت  سے متعلق ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RC7P.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O9EE.jpg

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔  ا س ۔ ع ا  )

U.No. 4113


(Release ID: 2000279) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi