کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈی جی ایف ٹی 30 جنوری کو دوہرے استعمال کے سامان، سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی کے تجارتی نظام پر تبادلہ خیال کرے گا


صنعت کے رہنماؤں، اعلی سرکاری افسران کو ایس سی او ایم ای ٹی فہرست کے تحت شعبوں کی برآمدات کی تعمیل پر بات کرنے کے لیے مدعو کیا گیا

نیشنل کانفرنس ایس سی او ایم ای ٹی پالیسی، لائسنسنگ کے عمل، نفاذ کے طریقہ کار اور سپلائی چین کی تعمیل کے پروگراموں کو ہموار کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی

Posted On: 28 JAN 2024 12:45PM by PIB Delhi

محکمہ کامرس کا کا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ ، وزارت خارجہ(ایم ای اے) اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے اشتراک سے نیشنل کانفرنس آن اسٹریٹجک ٹریڈ کنٹرولز (این سی ایس ٹی سی) کا انعقاد کر رہا ہے، جس میں ہندوستان کے اسٹریٹجک تجارتی کنٹرول [خصوصی کیمیکلز، آرگنزم سے متعلق دوہرے استعمال (صنعتی اور فوجی)  کے سامان، سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجیز کی برآمد سے متعلق تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے، مواد، آلات اور ٹیکنالوجی(ایس سی او ایم ای ٹی) اور ایکسپورٹ کنٹرولز] سسٹم اور اس کے بین الاقوامی بہترین طرز عمل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

یہ کانفرنس 30 جنوری 2024 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ ڈی جی ایف ٹی نے کانفرنس کے رجسٹریشن کے لیے اپنی ویب سائٹ اور دیگر متعلقہ پلیٹ فارم کے ذریعہ تمام دلچسپی رکھنے والی صنعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے درخواستیں طلب کی ہے۔اس  کانفرنس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی 1540 کمیٹی کی چیئر اور میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول ریجم (ایم ٹی سی آر) کی چیئر، کامرس سکریٹری، اعلیٰ سرکاری افسران ، سی بی آئی سی  کے ممبر (کسٹمز)، ڈی جی ایف ٹی کے ڈائریکٹر جنرل وغیرہ سمیت کلیدی بین الاقوامی مقررین شرکت کریں گے اور صنعت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں صنعت کے 500 سے زائد نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

اس کانفرنس میں حکومت ہند کے مختلف محکموں/تنظیموں کے عہدیداروں کی شرکت متوقع ہے جو ہندوستان کے اسٹریٹجک ٹریڈ کنٹرول سسٹم اور صنعت کا حصہ ہیں۔ کانفرنس بنیادی طور پر صنعت تک رسائی ، خاص طور پر خصوصی مواد اور ہائی ٹیک آلات، کیمیکل، بائیو ٹیکنالوجی، دفاع، ایرو اسپیس (ڈرونز/یو اے وی پر مشتمل)، الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹرز، ٹیلی کمیونی کیشن، انفارمیشن سیکیورٹی وغیرہ اور متعلقہ سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی سمیت  ان شعبوں میں جو ہندوستان کی ایس سی او ایم ای ٹی فہرست کے تحت ریگولیٹ ہوتے ہیں ۔

کانفرنس کے دوران صنعت کے مختلف رہنما دوہرے استعمال کی اشیاء اور ٹیکنالوجی کی برآمد سے متعلق اپنے تجربے کا اشتراک کریں گے۔ دن بھر جاری رہنے والی کانفرنس کے دوران طے شدہ موضوعاتی سیشن قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک، ایس سی او ایم ای ٹی پالیسی اور لائسنسنگ کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات، نفاذ کا طریقہ کار اور سپلائی چین کمپلائنس پروگرام  سمیت ہندوستان کے اسٹریٹجک ٹریڈ کنٹرول سسٹم کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کریں گے ۔

ہندوستان کے اسٹریٹجک تجارتی کنٹرول سسٹم کے حصے کے طور پر اور متعلقہ کنٹرول فہرستوں ،بین الاقوامی کنونشن، طریقہ کار اور نظاموں کی رہنما خطوط اور دفعات کے مطابق ، ہندوستان غیر ملکی تجارتی پالیسی کے تحت ڈی جی ایف ٹی  کے ذریعہ مطلع کی گئی ایس سی او ایم ای ٹی فہرست کے تحت سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی  سمیت دوہرے استعمال کی اشیاء، جوہری اشیاء، اور فوجی اشیاء کی برآمدات کو کنٹرول کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

4097



(Release ID: 2000193) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil