وزارت دفاع
پچھترواں یوم جمہوریہ: بیٹنگ ریٹریٹ 2024 کے دوران تمام ہندوستانی دھنوں سے وجے چوک گونج اٹھے گا
Posted On:
28 JAN 2024 12:11PM by PIB Delhi
شاندار رائےسیناہلز پر سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی، تاریخی وجے چوک 29 جنوری 2024 کو 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے اختتام کے موقع پرفوج کی بیرکوں میں واپسی کی تقریب ’بیٹنگ ریٹریٹنگ‘کے دوران بجائی جانے والی تمام ہندوستانی دھنوں کا مشاہدہ کرے گا۔ ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی فضائیہ اورمرکزی مسلح افواج (سی اے پی ایف) کے میوزک بینڈ معزز سامعین کے سامنے 31 دلکش اور پاؤں تھرکنے والی ہندوستانی دھنیں بجائیں گے۔ اس تقریب میں صدر جمہوریہ اور مسلح افواج کی سپریم کمانڈر محترمہ دروپدی مرمو، نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، دیگر مرکزی وزراء، سینئر افسران اور عام عوام شامل ہوں گے ۔
تقریب کا آغاز اجتماعی بینڈ کی 'شنکھ ناد' کی دھن سے ہوگا جس کے بعد ڈرم اور پائپ بینڈ کے ذریعہ 'ویر بھارت'، 'سنگم دور'، 'دیشوں کا سرتاج بھارت'، 'بھاگیرتھی'، اور 'ارجن' جیسی دلکش دھنیں بجائی جائیں گی۔ سی اے پی ایف بینڈ ’بھارت کے جوان‘ اور ’وجے بھارت‘ گائے گا۔
'ٹائیگر ہل'، 'رائے سینا میں خوشی' اور 'سودیشی' ان دھنوں میں شامل ہیں جنہیں ہندوستانی فضائیہ کے بینڈ بجاتے ہیں، جب کہ سامعین ہندوستانی بحریہ کے بینڈ کو 'آئی این ایس وکرانت' 'مشن چندریان'، 'جے بھارتی' اور 'ہم تیار ہیں' سمیت متعدد دھنیں بجاتے ہوئے دیکھیں گے۔ اس کے بعد انڈین آرمی کا بینڈ 'فولاد کا جگر'، 'اگنی ویر'، 'کارگل 1999'، 'طاقت وطن'اور دیگر دھنیں بجائے گا۔
پھر ماسڈ بینڈ 'قدم قدم بڑھائے جا'، 'اے میرے وطن کے لوگوں' اور 'ڈرمرز کال' کی دھنیں بجائیں گے۔ تقریب کا اختتام ہمیشہ سے مقبول دھن 'سارے جہاں سے اچھا' کے ساتھ ہوگا۔
تقریب کے پرنسپل کنڈکٹر لیفٹیننٹ کرنل ویمل جوشی ہوں گے۔ جبکہ آرمی بینڈ کے کنڈکٹر صوبیدار میجر موتی لال ہوں گے، ایم سی پی او ایم یو ایس II ایم انٹونی اور وارنٹ آفیسر اشوک کمار بالترتیب ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی فضائیہ کے کنڈکٹر ہوں گے۔ سی اے پی ایف بینڈ کے کنڈکٹر کانسٹیبل جی ڈی رانی دیوی ہوں گی۔
بگلرز نائب صوبیدار امیش کمار کی قیادت میں پرفارم کریں گے، اور پائپس اور ڈرمز بینڈ صوبیدار میجر راجندر سنگھ کی ہدایات کے تحت بجائیں گے۔
'بیٹنگ ریٹریٹ' کی آغاز 1950 کی دہائی کے اوائل سے ہوتاہے جب ہندوستانی فوج کے میجر رابرٹس نے ماسڈ بینڈز کے ذریعہ نمائش کی منفرد تقریب کو مقامی طور پر تیار کیا۔ یہ صدیوں پرانی فوجی روایت کی نشان دہی کرتا ہے، جب فوجی لڑائی بند کر کے اور اپنے ہتھیار محفوظ کر کے محاذ جنگ سے واپس لوٹتے ہیں اور طبل کی آواز پر غروب آفتاب سے پہلے اپنے کیمپوںمیں واپس پہنچ جاتے تھے۔ فوجی پرچموں اور نشانات کو اٹھا لیا جاتا تھا ۔ یہ تقریب گزرتے ہوئے وقت کی یاد تازہ کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
4096
(Release ID: 2000182)
Visitor Counter : 95