وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر کی آئی آئی ایم ممبئی کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
نوجوان روزگار تلاش کرنے کے بجائے روزگار فراہم کرنے والے بنیں، جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں ویژن پیش کیا گیا ہے: جناب دھرمیندر پردھان
آئی آئی ایم ممبئی کو وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا رول ادا کرنے کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی: جناب دھرمندر پردھان
Posted On:
27 JAN 2024 5:30PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ (آئی آئی ایم ) ممبئی کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی۔ نیشنل اسٹاک ایکسچنج کے مینجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او جناب اشیش کمار چوہان ، ڈائرکٹر آئی آئی ایم پروفیسر منوج کے تیواری چیئرمین بورڈ آف گورنرز آئی آئی ایم ممبئی جناب ششی کانت شیٹی کے علاوہ اساتذہ پروفیسرز اور طلبا اس پروگرام میں موجود تھے۔ جناب پردھان نے آئی آئی ایم ممبئی کے نئے لوگو اور ادارے کے ہوسٹل کا ڈیجیٹل طریقے سے افتتاح کیا۔

پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے طلبا کو ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انھوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے NITIE کو آئی آئی ایم میں تبدیلی کرکے بزنس اسکول کے قیام کے لئے ممبئی کی طویل عرصے سے چلی آرہی مانگ کو پورا کردیا۔

وزیر اعظم کی جانب سے موجودہ نئی نسل کو امرت پیڑھی کا نام دیئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ یہ نسل سماجی واقتصادی تبدیلی کی علامت ہے اور اگلے پچیس برس کے لئے عالمی اور سماجی معاملوں کے حل نکالنے کی اہل ہے۔ انھوں نے کہا کہ غریبوں ، غیر مراعات یافتہ برادریوں اور خواتین کی تعلیم میں شمولیت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جو علم پر مبنی معاشرے کا اشارہ دیتا ہے۔

جناب پردھان نے زور دے کر کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے لئے کوشاں بن کر مطمئن نہیں ہونا چاہئے بلکہ انھیں روزگار فراہم کرنے والا بننا چاہئے جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں ویژن پیش کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ یہ مناسب وقت ہے کہ وہ صنعت کاری پر توجہ دیں اور نئی کمپنیاں قائم کریں ۔
انھوں نے ہر کسی پرزور دیا کہ مل کر ایک ایسا ایکو سسٹم تیار کیا جائے جہاں ایسے خیالات پروان چڑھیں جو یونی کورن میں تبدیل ہوسکیں۔ انھوں نے کہا کہ ادارہ ملک کا بہترین بزنس اسکول بن کر آگے آنے کے لئے کام کرے۔ جناب پردھان نے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ عالمی سطح پر بہترین ادارہ بن کر کردار سازی اور ملک کی تعمیر کا کام کرے گا۔
طلبا سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے ان پر زور دیا کہ عالیم برادری کے تئیں کرتویہ بودھ پیدا کریں جس کا مطلب ہے فرض شناسی کا جذبہ بیدار کریں۔ ہندوستان کو عالمی معیشت کا مرکز بنانے کے لئے اس ادارے کو ذمہ داری سنبھالنی ہوگی اور وکست بھارت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
جناب ششی کرن شیٹی نے اپنی تقریر میں کہا کہ آئی آئی ایم ممبئی تحقیق اور صنعت میں کارہائے نمایاں انجام دے گا۔ پروفیسر منوج کمار تیواری نے وزیر اعظم اور وزیر تعلیم خصوصی کمیٹی کے چیےرمین جناب اشیش کمار چوہان اور بی او جی ، آئی آئی ایم ممبئی کے چیئرمین کے لئے NITIE کو آئی آئی ایم ممبئی کا نام دیئے جانے میں ان کے رول پر اظہار تشکر کیا۔ انھوں نے ادارے کا رپورٹ کارڈ بھی پیش کیا۔

پروگرام میں 1013 طلبا کو ڈگری دی گئی ان میں 32 فیلو اسٹوڈینٹس ، 995 پوسٹ گرویجویٹ طلبا شامل ہیں۔
1963 میں قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ ممبئی (آئی آئی ایم ممبئی) بہترین تعلیم کا مظہر ہے اور اس نے ملک کے تعلیمی منظرنامے کو سنوارنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے عین مطابق آئی آئی ایم ممبئی لوجسٹک اور سپلائی چین منیجمنٹ میں گنجائش سازی کے لئے نوڈل ہب کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے۔ اور اس نے وزیر اعظم کے گتی شکتی قومی ماسٹر پلان پر عملدرآمد میں عملی طور سے حصہ لیا ہے۔ آئی آئی ایم، ممبئی تین ایم بی اے پروگرام آفر کرتا ہے ، صنعت کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کئی ایکزیکیٹیو پروگرام اور سرٹیفکیشن پروگرام بھی فراہم کرتا ہے۔
****
U.No:4088
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2000111)
Visitor Counter : 110