ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
جناب دھرمیندر پردھان نے ہنر مندی کے فروغ کی مختلف اسکیموں کے تحت تربیت یافتہ 100 سے زیادہ کاروباریوں کے ساتھ بات چیت کی
پہلی بار، یوم جمہوریہ کی تقریب میں ہنرمند ماحولیاتی نظام سے تعلق رکھنے والے کاروباریوں کی بطور مہمان عزت افزائی کی گئی ہے - جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
26 JAN 2024 5:00PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے 100 سے زیادہ کاروباریوں کے ساتھ بات چیت کی جنہیں ہنر مندی کے فروغ کے مختلف اداروں جیسے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ اسمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ (آئی آئی ای) اور اسکل انڈیا کی فلیگ شپ اسکیم - پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت تربیت دی گئی ہے۔ یہ اسکیمیں ہندوستان کو روزگار پیدا کرنے والوں کا ملک بنانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن سے ہم آہنگ ہیں۔
ان کاروباریوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہنر مند ماحولیاتی نظام سے تعلق رکھنے والے کاروباریوں کو یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان بننے کا اعزاز دیا گیا ہے، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کا ثبوت ہے۔
جناب پردھان نے یہ بھی کہا کہ صنعت کاری سے خود انحصاری تک ان کے سفر کا مشاہدہ کرنا واقعی متاثر کن تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ چھوٹے اور بہت چھوٹے صنعت کار ملک کی ترقی کے سفر میں ایک نئی جہت کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ غریبوں اور محرومو افراد کے لیے خصوصی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ معاشرے کے محروم اور کمزور طبقات کو با اختیار بنانا اس انتظامیہ کا بنیادی ستون ہے، جس میں عام شہری وزیر اعظم کی غیر متزلزل ترجیح ہے۔
جناب پردھان نے پیشہ ورانہ تربیت شروع کرنے کے لیے کاروباریوں کی تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی جو کہ ہندوستان میں ہنر مندی کی نشوونما اور صنعت کاری ماحولیاتی نظام میں ایک نئی صبح کا آغاز کر رہی ہے۔
جناب نرمل جیت سنگھ کلسی، صدر، نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی)؛ جناب اتل کمار تیواری، سکریٹری، ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای)؛ اور محترمہ ترشلجیت سیٹھی، ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) بھی تقریب میں موجود تھے۔
پروگرام کے دوران، کاروباری افراد نے اس بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا کہ کس طرح اسکل انڈیا مشن کے تحت ہنر کی تربیت ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے، مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں، اور اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے منفرد تفریق کاروں کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم اور ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں ملازمت کے دوران تربیت فراہم کی، جس سے وہ اپنی زندگیوں کو بدلنے اور اپنی خواہشات کو ٹھوس حقیقتوں میں تبدیل کرنے کے لیے با اختیار بنے۔
اسٹیج پر چند کاروباری افراد کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنے تجربات کا اشتراک کریں، چیلنجوں کے بارے میں بات کریں اور اس بات کی وضاحت کریں کہ کس طرح اسکل انڈیا مشن کے تحت مناسب مہارت کی تربیت کے ساتھ، وہ اپنی کوششوں کو مواقع میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اپر گوم، جنوبی سکم سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کاروباری، شیتل تمنگ نے بتایا کہ وہ کس طرح اپنے منصوبے - سکم ہینڈ لوم اور دستکاری کے ذریعے ملک کی ترقی کی رفتار کو نئی شکل دے رہی ہے۔ اپنی قیادت میں 20 ملازمین کے ساتھ، تمنگ کا عزم بدلتی زندگیوں میں نظر آتا ہے جو کہ اس کے کاروباری جذبے کا حقیقی ثبوت ہے۔
اسی طرح، اندرجیت سادھوکھن جیسے کاروباریوں کی طرف سے اٹھائے گئے جرات مندانہ اقدامات کو ان خواہش مند کاروباریوں کے لیے ایک ترغیب کے طور پر کام کرنے کے لیے سراہا گیا، جنہوں نے 2020 میں ریفریجریشن اور ایئر کنڈیشننگ کا کورس کرکے ایک کاروبار قائم کیا تھا۔ ایک اور صنعت کار، جناب سنجیت نے کووڈ-19 کی عالمی وبا کے دوران 2021 میں شری الیکٹریکل کی بنیاد رکھ کر اور مہارت کی ترقی کے ذریعے کامیابی حاصل کر کے غیر معمولی لچک اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کاروباری جیوترمائی ساہو نے اپنی متاثر کن کہانی کا اشتراک کیا۔
نئے دور، صنعت 4.0 اور جدید ٹیکنالوجیز پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ کاروباری ماحولیاتی نظام کو مزید نتیجہ خیز، قابل رسائی اور جامع بنانے کے وژن کے تحت، کاروباری افراد، طلبا اور دیگر مستفیدین کو اس سے لیس کرنے کے لیے کئی اسکیمیں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے، پی ایم وشوکرما جیسی اسکیمیں اور ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم – اسکل انڈیا ڈیجیٹل (ایس آئی ڈی) کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ تعلیم اور صنعت کے خلا کو پُر کیا جا سکے۔
اوڈیشہ، کیرالہ، سکم، منی پور، دہلی، مغربی بنگال، تلنگانہ جیسی ریاستوں سمیت ملک کے مختلف گوشوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد نے آج یوم جمہوریہ پریڈ میں شرکت کی۔ وہ کئی صنعتوں کی نمائندگی کرتے ہیں جیسے خوبصورتی اور تندرستی، ہاتھ سے بنی مصنوعات، ٹیلرنگ، سلائی مشین آپریشن، اور کمپیوٹر آپریشن۔
اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ہندوستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے اہم ہے، ایم ایس ڈی ای کے اقدامات ترقی کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے، روزگار کی تخلیق، پیداواری صلاحیت اور معاشرے کی بہتری کے لیے کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 4071
(Release ID: 1999948)
Visitor Counter : 86