بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت كی جھانكی نے بحری شعبے میں ناری شکتی اور ساگرمالا کی طاقت کا مظاہرہ كیا


یوم جمہوریہ کی پریڈ میں وزارت کی جھانکی نے ساگرمالا پروگرام کے ذریعے بندرگاہ کی قیادت میں ترقی کے وژن کے مطابق کامیابیوں کی نمائش کی

یہ جھانکی وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا كردار ادا كرنے والے بحری شعبے کی اہم پیش رفت کی شہادت ہے: جناب سربانند سونووال

Posted On: 26 JAN 2024 4:27PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت  نے 75 ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران فخر کے ساتھ اپنی جھانكی کا عوامی مظاہرہ كیا جو بندرگاہ کی قیادت میں ترقی کو عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئےبصیرت والے ساگرمالا پروگرام کی ایک بصری نمائندگی تھی۔ اس اہمیت كے حامل پروگرام نے بندرگاہوں میں کارگو ہینڈلنگ کی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہوئے ٹرن اراؤنڈ اوقات میں نمایاں کمی کی ہے۔

صنفی شمولیت کے لیے وزارت کے عہد کو اجاگر کرتے ہوئے جھانكی کا اگلا حصہ گزشتہ 9 سالوں میں سمندری سفر کرنے والی خواتین کی تعداد میں غیر معمولی 1100 فی صد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ "ناری شکتی ڈرائیونگ دی بلیو اکانومی (بحری معیشت)" کی علامت ہے، جو ساگر سمان" پہل کا مرکزی موضوع ہے۔

مرکزی زمرہ ساگرمالا کے جدید کاری کے اقدامات کے ذریعے بندرگاہ کی کارکردگی اور صلاحیت میں اضافے میں کامیابیوں کو فخر کے ساتھ ظاہر کرتا ہے۔ بڑی بندرگاہوں كی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جو 800 ایم ٹی پی اے سے بڑھ كر  1617 ایم ٹی پی اے یعنی دگنا ہو گیا ہے۔ نئی ٹکنالوجی اور جدید کاری کو اپناتے ہوئے، ہندوستانی بندرگاہیں اب عالمی معیارات کے مطابق 0.9 دن کے قابل ذکر ٹرن اراؤنڈ ٹائم پر فخر کرتی ہیں۔ 'امرت کال وژن 2047' نے بندرگاہ کی قیادت میں صنعت کاری کی پہل متعارف کراءی ہے جو بندرگاہوں کے ارد گرد صنعتی کلسٹرز کو تیار کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس طرح مجموعی لاجسٹک اخراجات کو کم ہو رہی ہے اور اقتصادی ترقی  متحرک یو رہی ہے۔

جھانكی کا پچھلا حصہ حکومتِ ہند کی 'سودیش درشن' اور 'دیکھو اپنا دیش' اسکیموں کے مطابق لائٹ ہاؤس اور کروز ٹورازم کی ترقی میں وزارت کی کوششوں کو نمایاں کرتا ہے۔ اس پہل کا مقصد ہندوستان کے مالامال سمندری ورثے کو ظاہر کرنا اور کروز ٹورازم کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا كہ وزارت کی جھانكی وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بحری شعبے میں ہونے والی اہم پیش رفت کا ثبوت ہے، جو ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا كردار ادا كر رہی ہے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت 21 ویں صدی کی توقعات کے مطابق چلنے کے لیے سمندری شعبے میں ہماریناری شکتیکی طاقت کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

"میری ٹائم انڈیا ویژن 2030" اور "میری ٹائم امرت کال وژن 2047" کا سنگم ہندوستان کے اپنے بحری شعبے کو ایک ایسے مستقبل کی طرف لے جانے کے غیر متزلزل عزم کا ایک طاقتور ثبوت ہے۔

جب ہم اس تبدیلی کے سفر کا آغاز کرتے ہیں، یہ نظارے اجتماعی طور پر ایک ایسی قوم کی امنگوں کو مجسم کرتے ہیں جو اقتصادی ترقی کے لیے اپنی وسیع سمندری صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔ "میری ٹائم انڈیا ویژن 2030" ایک دہائی کی تزویراتی ترقی کی بنیاد رکھتا ہے، جس میں عالمی مسابقت میں اضافہ اور ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے مضبوط لگن پر زور دیا گیا ہے۔ اس کی تکمیل کرتے ہوئے "میری ٹائم امرت کال وژن 2047" ایک جامع روڈ میپ پیش  کرتا ہے جو بحری شعبے کی ترقی میں ہندوستان کے عزائم کو ظاہر کرتا ہے ۔

باہم مل كر یہ نظارے ترقی، جدت طرازی اور ذمہ دار قیادت کی ایک کہانی بیان کرتے ہیں۔ اس طرح عالمی سطح پر ایک سمندری سپر پاور کے طور پر ہندوستان کا كردار سامنے آتا ہے۔

******

 

U.No: 4067

 ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1999946) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi , Marathi