وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ملک کی تعمیر میں یوگا ٹیچروں/انسٹرکٹروں کے بنیادی کردار کی تعریف کی


جناب سربانند سونووال نے آج 75ویں یوم جمہوریہ پریڈ کے خصوصی مدعوئین یوگا ٹیچروں/انسٹرکٹروں کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 26 JAN 2024 7:22PM by PIB Delhi

75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات 2024 کے موقع پر، ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے یوگا اساتذہ/انسٹرکٹروں نے خصوصی مدعوئین کے طور پر کرتویہ پتھ میں یوم جمہوریہ کی پریڈ کا مشاہدہ کیا۔ یوم جمہوریہ کے پروگرام میں شامل ہونے کے بعد تمام خصوصی مدعو افراد نے آیوش اور جہاز رانی، بندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر بات چیت کی۔ اے ایچ ڈبلیو سی سے وابستہ یوگا اساتذہ/انسٹرکٹرز آیوش کے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں یوگا کے ذریعے فلاح و بہبود کی مہم کا ناگزیر حصہ ہیں۔

حکومت ہند نے 291 یوگا ٹیچروں/انسٹرکٹروں کو ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ ملک بھر میں بنیادی سطح پر یوگا کے ذریعے بنیادی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں ان کے قابل ذکر تعاون کے لیے مدعو کیا تھا۔ یہ اساتذہ/انسٹرکٹر آیوش کی وزارت کی نگرانی میں سرگرم اے ایچ ڈبلیو سی (آیوش صحت و بہبود مراکز) کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ اے ایچ ڈبلیو سی سے وابستہ یوگا اساتذہ/انسٹرکٹر آیوش کے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں یوگا کے ذریعے فلاح و بہبود کی مہم کا ناگزیر حصہ ہیں۔ حکومت ہند نے یوگا کے ان بنیادی شراکت داروں کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے اور نئی دہلی میں 75ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ان کی شاندار میزبانی کی ہے۔

اس موقع پر جناب سربانند سونووال نے اپنے خطاب میں روشنی ڈالی کہ یہ پروگرام ملک کی عزت نفس کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان نے ایک طاقتور ملک کے طور پر دنیا میں اپنی موجودگی قائم کرنے میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کی قیادت کی بھی تعریف کی اور تسلیم کیا کہ کس طرح وزیر اعظم نے اپنے وژن اور عمل سے ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے خواب کو پورا کیا ہے۔ زمینی سطح پر یوگا ٹیچروں/انسٹرکٹروں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیر موصوف نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ”آپ نے ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے یوگا ٹیچروں/انسٹرکٹروں کے طور پر نچلی سطح پر عوام کو با اختیار بنایا ہے۔ اس کے لیے ہمیں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔“

 

ملک کے مختلف مقامات سے سیشن میں شامل ہونے کے لیے آئے خصوصی مدعو افراد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، آیوش کی وزارت کے سکریٹری راجیش کوٹیچا نے کہا کہ ”آپ لوگ بنیادی سطح پر کام کرتے ہیں، اس لیے سماج کی تعمیر میں آپ کا کردار بہت اہم ہے۔ ہم آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے مہمانوں نے واقعی تنوع میں اتحاد کے جذبے کو جنم دیا ہے۔“

محترمہ کویتا گرگ، جوائنٹ سکریٹری وزارت آیوش نے خصوصی مدعوئین اور معززین کے اجتماع کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ایم ڈی این آئی وائی (مورار جی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا) کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر آیوش کی وزارت کے ڈی ڈی جی ستیہ جیت پال بھی موجود تھے۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 4070


(Release ID: 1999943) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Assamese