کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان كے ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر کو  افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت فائدہ پہنچے گا: جناب پیوش گوئل


دس مہینوں میں 75,000 پیٹنٹ كی منظوری ہندوستان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے اور یہ چیز ملک کو اختراعی ترقی میں آگے لے جائے گی: جناب گوئل

جناب پیوش گوئل كی یوم جمہوریہ پریڈ کے لیے مدعو کیے گئے جدت طرازوں اور صنعت كاروں سے بات چیت

Posted On: 26 JAN 2024 5:06PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جدت طرازوں اور صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت کی۔ نئی دہلی میں اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے یوم جمہوریہ پریڈ میںناری شکتینمائش کو خواتین کی قیادت میں ہندوستان كی ہونے والی ترقی کی کہانی کی ایک طاقتور نمائش کے طور پر سراہا۔ جناب گوئل نے کہا کہ باضابطہ لیبر فورس میں خواتین کی شمولیت ایک ترقی یافتہ ملک کی طرف ہندوستان کے سفر کے لئے ایک بہت بڑی پیش رفت ہوگی کیونکہ اس سے ہندوستان کی جی ڈی پی کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ خواتین کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں شامل ہونے  پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ 20 یونیكورن خواتین کی قیادت میں ہیں اور خواتین میں پیٹنٹ ہولڈرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے اجتماع کو بتایا کہ ہندوستانی پیٹنٹ آفس نے پچھلے 10 مہینوں میں ریکارڈ 75,000 پیٹنٹ كو منظوری دی ہے۔ انہوں نے  یہ چیز مزید کہا کہ یہ ہندوستان کی جدت طرازی اور تیزی سے ترقی کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔

کاروبار کرنے میں آسانی کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ ملک بھر میں 40,000 تعمیلات کو یا تو ختم کر دیا گیا ہے یا انہیں آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ صنعت كاروں پر بوجھ کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے كہا كہ "ہندوستان میں کاروبار کے حوالے سے فوجداری قوانین کو کم کرنے پر نمایاں زور دیا گیا ہے"۔انہوں نے كہا كہ جن وشواس بل کی منظوری کاروبار میں آسانی کے لیے اعتماد پر مبنی طرز حکمرانی کا ماحول پیدا کرنے کا پہلا قدم ہے۔

پردھان منتری جن دھن یوجنا کی ستائش کرتے ہوئے  جناب گوئل نے کہا کہ اس نے صنعت کاروں کو خود انحصار ہونے اور ملک کی ترقی کی کہانی کا حصہ بننے کے لیے بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایم جے ڈی وائی نے ملک کو 'نازک پانچ' کا حصہ بنے رہنے كے بجاءے دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بننے كی طرف مہیز لگائی  ہے۔

قوم کے نوجوانوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ نوجوانوں خصوصاً خواتین کی اجتماعی کوشش ہندوستان کو بدعنوانی سے پاک ملک بنائے گی اور ہندوستان کی معیشت کو پینتیس ٹریلین ڈالر تک لے جائے گی۔

انہوں نے کہا کہلکھپتی دیدی اسکیمکے آغاز کے ساتھ ہندوستان تیزی سے ترقی کرنے کے لیے تیار ہے ۔ جناب پیوش گوئل نے اسٹارٹ اپس اور جدت طرازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان کی اختراعی ترقی کی کہانی میں اپنا كردار ادا كریں کیونکہ ہم 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے اپنے عزم کے مطابق آزادی کے 100 ویں سال کی طرف  رواں ہیں۔

******

 

U.No:4066

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1999917) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi , Marathi