عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
انوبھوانعام یافتگان کا اظہار وخیال ایک ماہانہ ویبنار سیریز نے 526 مقامات سے شرکت کے ساتھ اپنا چودھواں پروگرام مکمل کیا
ماہانہ ویبنار سلسلہ ’انوبھو انعام یافتگان کا اظہار خیال‘ کا مقصدانوبھا انعام یافتگان کی لگن اور دیانتداری سے موجودہ ملازمین کو ترغیب دلانا ہے
چار آر ’اصلاح تبدیلی، احیا اور پھر سے حصولیابی دیئے گئے مقاصد کے حصول کے لئے لازمی۔ انوبھو انعام یافتہ محمد جمشید کا خیال
پچیس مقررین نے انوبھو انعام یافتگان کے اظہار خیال کے چودھویں ماہانہ ویبنار میں اب تک اپنے تجربات بیان کئے ہیں
प्रविष्टि तिथि:
25 JAN 2024 3:03PM by PIB Delhi
انوبھو ایوارڈز اسکیم کا مقصد سبکدوش ہونے والے ملازمین کو انو بھو پورٹل پر اپنے کیرئر کے دوران حاصل کردہ تجربات شیئر کرنے کے لئے ترغیب دینا ہے 2015 سے آج کی تاریخ تک 54 انوبھو انعام ایوارڈ اور 9 جیوری سرٹیفکیٹس دیئے جاچکے ہیں۔
مرکزی سرکاری ملازمین کی موجودہ کھیپ کو اپنے فرائض تندہی اور لگن کے ساتھ انجام دینے کے لئے تحریک دینے کی غرض سے ڈی او پی پی ڈبلیو نے ماہانہ ویبنار سیریز انوبھو انعام یافتگان کا اظہار خیال کا نومبر 2022 میں آغاز کیا تھا۔
اب تک چودہ ویبنار کئے جاچکے ہیں اور پچیس مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے ملازمین کے تجربات سے موجودہ مرکزی سرکاری ملازمین کو بھی لگے سے کام کرنے کی تحریک ملتی ہے۔
چودہواں ویبنار 24 جنوری 2024 کو منعقد ہوا جس کی صدارت سکریٹری (پنشن) جناب وی سرینواس نے کی اور محمد جمشید ، سابق رکن (ٹریفک )، ریلوے بورڈ (انوبھو انعام یافتہ 2023 ) نے اپنے کیرئر کے تجربات بیان کئے۔ انھو؟ن نے قوم کی تعمیر میں ریلوے کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے چار آر ۔ اصلاح ، تبدیلی ، احیاء اور پھر سے حصولیابی کے لئے لازمی بتایا۔ انھوں نے ملازمین سے کہا کہ وہ حال پر پوری توجہ مرکوز کریں کیونکہ مستبقل آج کی کاکردگی پر ہی بنتا ہے۔
سکریٹری (پنشن ) نے محمد جمشید کا شکریہ ادا کیا اور ریلوے کی وزارت میں ان کی قابل ذکر کارکردگی کو سراہا۔ اور ویبنار سیریز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ سبکدوش ملازمین انوبھو پورٹل پر اپنے تجربات شیئر کریں ۔ آخر میں سکریٹری (پنشن ) نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے مل کے 526 مقامات سے ویبنار میں حصہ لیا۔
*****
U.No:4023
ش ح۔رف۔س ا
(रिलीज़ आईडी: 1999679)
आगंतुक पटल : 91