نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی

Posted On: 25 JAN 2024 3:06PM by PIB Delhi

 میں اپنے 75 ویں یوم جمہوریہ کے پرمسرت موقع پر تمام ہم وطنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

75 سال پہلے ہمارے آئین کے بانیوں نے ایک ایسی قوم کا خواب دیکھا تھا جہاں انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارہ دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ جامع جمہوریت کے رہ نما اصول ہوں ۔ اس دن، ہماری جمہوریہ کے امرت کال میں، ہم ان کاوشوں، قربانیوں اور کام یابیوں پر غور کرتے ہیں جنھوں نے بھارت کو باقی انسانیت کے لیے امید کی کرن کے طور پر تشکیل دیا ہے۔

جب ہم اپنی کام یابیوں کا جشن منا رہے ہیں، اپنی جمہوریہ کی اس 75 ویں سالگرہ کے موقع پر، آئیے ہم اپنے آئین میں مندرج اصولوں کے ساتھ سے تجدید عہد کریں، اور ایک مضبوط اور زیادہ خوشحال بھارت کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4029


(Release ID: 1999662)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil