صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے صدر نے، صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
24 JAN 2024 9:00PM by PIB Delhi
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی(یو این جی اے) کے 78 ویں اجلاس کے صدر عالی جناب ڈینس فرانسس نے آج (24 جنوری 2024) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
جنرل اسمبلی کے صدر کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے ان کے دور صدارت میں کئے گئے اہم اقدامات کی تعریف کی،جس میں موسمیاتی تبدیلی اور خواتین کو بااختیار بنانا بھی شامل ہے۔
صدر مرمو نے اس بات سے اتفاق کیا کہ 78ویں یو این جی اے کی صدارت کے لیے منتخب کردہ موضوع ،‘‘اعتماد کی تعمیر نو اور عالمی یکجہتی کی بحالی’’ وقت کی ضرورت ہے خاص طور پر ایسے وقت میں ، جب دنیا کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔
صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ جنرل اسمبلی خطہ جنوب کی مدد میں اپنا تعاون دے سکتی ہے،جس میں کم ترقی یافتہ ممالک (ایل ڈی سیز) ، لینڈ لاکڈ ڈیولپنگ کنٹریز(ایل ایل ڈی سیز) اورا سمال آئی لینڈ ڈیولپنگ اسٹیٹس (ایس آئی ڈی ایس) بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات پر دی گئی توجہ کو سراہا ،جو خطہ جنوب کے لیے بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔
*****
ش ح ۔ ا س ۔ ج ا
U. No.3994
(Release ID: 1999431)
Visitor Counter : 71