قانون اور انصاف کی وزارت
ایک ملک ، ایک الیکشن پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا ممتاز ماہرین قانون کےساتھ چوتھے دور کا صلاح ومشورہ
Posted On:
24 JAN 2024 8:31PM by PIB Delhi
ایک ملک ایک الیکشن پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی (ایچ ایل سی) کے چیئرمین جناب رام ناتھ کووند ، سابق صدر جمہوریہ ہند نے ممتاز ماہرین قانون جسٹس دلیپ بھونسلے سابق چیف جسٹس الہ آباد ہائی کورٹ اور جسٹ راجیندر مینن سابق چیف جسٹس دہلی ہائی کورٹ کے چوتھے دور کا صلاح مشورہ کیا اور ماہر قانون اکابرین نے انھیں اس بارے میں اپنی رائے دی۔
مالی اور اقتصادی ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کا آغاز کرتے ہوئے جناب کووند نے ایسوچیم کے صدر اور اسپائس جیٹ کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب اجے سنگھ کے ساتھ صلاح ومشورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایسوچیم کے سکریٹری جنرل اور معاون سکریٹر جنرل بھی شامل تھے ۔ جناب سنگھ نے پورے ملک میں یکساں انتخابات کے انعقاد کے اقتصادی فائدوں کے بارے میں تفصیل کے ساتھ اپنی رائے پیش کی۔
*****
U.No:3991
ش ح۔رف۔ س ا
(Release ID: 1999399)
Visitor Counter : 92