پنچایتی راج کی وزارت

پنچایتوں کو اختیارات کی منتقلی کی صورتحال سے متعلق قومی مشاورتی ورکشاپ کا گوا میں افتتاح

Posted On: 24 JAN 2024 5:05PM by PIB Delhi

’پنچایتوں کو اختیارات کی منتقلی کی صورتحال‘ پر 2 روزہ قومی مشاورتی ورکشاپ کا آج حکومت ہند کی پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے افتتاح کیا۔ اس کانفرنس کا اہتمام انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) نے پنچایتی راج کی مرکزی وزارت کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-01-24at4.01.07PMEPM6.jpeg

اپنے افتتاحی خطاب میں سکریٹری وویک بھاردواج نے پنچایتوں کی منتقلی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ وژن، مشترکہ مقصد اور باہمی تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ منتقلی کا اشاریہ بات چیت کے ایجنڈے میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنچایتوں کی صلاحیت کو مالی اور انسانی وسائل کے لحاظ سے تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان سے متوقع کاموں کو پورا کیا جاسکے۔ سکریٹری موصوف نے مزید کہا، ’’پنچایتوں کو بااختیار بنانا اور پنچایتی راج کے نظام کو مضبوط کرنا صرف مقامی خود مختاری سے متعلق نہیں ہے۔ یہ خود انحصاری اور پائیداری کو فروغ دینے کے بارے میں ہے۔ ایک خود کفیل پنچایت ایک آتم نر بھر اور وکست بھارت کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد ہے۔‘‘

ورکشاپ کے پہلے دن ’’ریاستوں میں پنچایتوں کی منتقلی کی صورتحال‘‘ پر اجلاس  اور ’’پنچایتوں کو کاموں اور مالیات کی منتقلی‘‘، اور ’’پنچایتوں کو کارکنوں کی منتقلی اور صلاحیت سازی‘‘ پر دو تجرباتی اجلاس منعقد کیے گئے۔ منتقلی کی چھ جہتوں، یعنی فریم ورک، کام کاج، مالیات، عہدیدار، صلاحیت سازی اور جوابدہی پر بات چیت کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-01-24at4.01.08PMRL0T.jpeg

افتتاحی اجلاس میں ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت پنچایتی راج، حکومت ہند؛ جناب ایس این ترپاٹھی، ڈی جی، آئی آئی پی اے اور ڈاکٹر وی این آلوک، پروفیسر، آئی پی اے نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پنچایتی راج محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریز/پرنسپل سکریٹریز/ سکریٹریز، پنچایتی راج کی وزارت، نیتی آیوگ، آر بی آئی، کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل آف انڈیا کے سینئر افسران، سینئر ریسرچ فیکلٹی اور آئی آئی پی اے کے افسران بھی موجود تھے۔

*****

ش ح – ق ت – م ص

U: 3984



(Release ID: 1999347) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Marathi , Hindi