وزارت دفاع
وزارت دفاع نے ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے لیے 14 تیز رفتار گشت لگانے والی کشتیاں حاصل کرنے کے لیے مزگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ کے ساتھ 1070 کروڑ روپے سے زیادہ کا معاہدہ کیا
Posted On:
24 JAN 2024 4:59PM by PIB Delhi
وزارت دفاع نے انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے لیے 14 تیز رفتار گشت لگانے والی کشتیوں (ایف پی وی) کے حصول کے لیے 24 جنوری 2024 کو ممبئی کے مزگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے لیے 1070.47 کروڑ روپے کی قیمت کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ ان کثیر المقاصد تیز رفتار گشت لگانے والی کشتیوں کو مزگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ کے ذریعہ خرید (ہندوستانی-آئی ڈی ڈی ایم) زمرہ کے تحت مقامی طور پر تیار، ڈیزائن، اور بنایا جائے گا اور انہیں کل 63 مہینوں میں سونپ دیا جائے۔
کئی ہائی ٹیک ایڈوانس فیچرز اور آلات کے ساتھ ساتھ، یہ کثیر المقاصد تیز رفتار گشتی جہاز کئی قسم کے کام انجام دینے کے لائق ڈرونز، وائرلیس کنٹرولڈ ریموٹ واٹر ریسکیو کرافٹ لائف بوائے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی صلاحیت وغیرہ سے لیس ہوں گے، جو ہندوستانی کوسٹ گارڈ کو نئے دور کے کثیر جہتی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے زیادہ لچک دار اور بہتر کام کاج کے قابل بناتے ہیں۔ یہ جدید ایف پی وی ماہی پروری کے تحفظ اور نگرانی، کنٹرول اور نگرانی، انسداد اسمگلنگ آپریشنز، گہرے پانیوں میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں، مصیبت میں بحری جہازوں/ دستکاریوں کی مدد، سمندری آلودگی رسپانس آپریشنز، اینٹی پائریسی آپریشنز کے دوران مدد اور نگرانی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان ایف پی وی کے حصول کا مقصد ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی صلاحیت کو بڑھانا اور میری ٹائم سیکورٹی کی طرف حکومت کی بڑھتی ہوئی توجہ کو تقویت فراہم کرنا ہے۔
یہ معاہدہ ’آتم نر بھر بھارت‘ کے مطابق، سمندری اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ذیلی صنعتوں بالخصوص ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ملک کی مقامی جہاز سازی کی صلاحیت کو فروغ دے گا۔ یہ منصوبہ ملک میں روزگار کے مواقع اور مہارت کی ترقی کو مؤثر طریقے سے انجام دے گا۔
*****
ش ح – ق ت – م ص
U: 3979
(Release ID: 1999319)
Visitor Counter : 91