بجلی کی وزارت

بجلی اور نئی قابل تجدید توانائی کے  مرکزی وزیر نے ڈسکام کی کنزیومر سروس ریٹنگ کا تیسرا ایڈیشن جاری کیا،  اتر پردیش کی این پی سی ایل اور دہلی کی بی آر پی ایل ، بی وائی پی ایل  اور ٹی پی ڈی ڈی ایل  کو اے پلس  کی  ریٹنگ ملی


پاورتھون 2024، ایک اسٹارٹ اپ انکیوبیشن پروگرام جو ڈسکامس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے

بجلی اور  این آر ای وزیر نے سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کے ذریعہ تیار کردہ  بجلی کی تقسیم کے  نیٹ ورک کی  پلاننگ کے معیار کو جاری کیا

بجلی شعبے  کی دو روزہ جائزہ پلاننگ اور  نگرانی کی میٹنگ میں بجلی کی بڑھتی ہوئی  مانگ  کو پورا کرنے کے لیے  بجلی شعبے  کے عمل کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی

Posted On: 19 JAN 2024 8:54PM by PIB Delhi

بجلی شعبے کی جائزہ منصوبہ بندی اور نگرانی  (آرپی ایم) کی میٹنگ 18 اور 19 جنوری 2024 کو ریاستوں اور ریاستی بجلی صارفین کے ساتھ بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے  مرکزی وزیر جناب آر کے  سنگھ کی قیادت میں نئی ​​دہلی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں سکریٹری (بجلی)، سکریٹری (ایم این آر ای) حکومت ہند،ریاستوں کے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز/ سیکریٹریز/ پرنسپل سیکریٹریز (بجلی/توانائی) اور ریاستی پاور یوٹیلٹیز کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران، وزیرموصوف  نے ڈسکامس کی کنزیومر سروس ریٹنگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز کیا، جس میں مالی سال 2022-23 کے لیے ڈسکام کی کارکردگی کا احاطہ کیا گیا ۔ درجہ بندی کے مطابق، این پی سی ایل (اتر پردیش)، بی آر پی ایل (دہلی)، بی وائی پی ایل (دہلی) اور ٹی پی ڈی ڈی ایل (دہلی) نے ملک کے تمام 62 درجہ بند ڈسکام کے درمیان اے پلس (اعلیٰ ترین) درجہ بندی حاصل کی ہے۔ یہ رپورٹ مختلف ڈسکام میں صارفین کی خدمات کی موجودہ صورتحال بتاتی ہے۔ رپورٹ ڈسکام کے درمیان صحت مند مسابقت کو فروغ دے گی اور صارفین کو فراہم کی جانے والی بنیادی خدمات کو بہتر بنانے کی ترغیب دے گی۔ رپورٹ یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ رپورٹ پر ایک ویڈیو یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے پاورتھون 2024 کا بھی آغاز کیا، جو ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کو پاور ڈسکام کے کلیدی مسائل کو حل کرنے کے لیے تصورات اور آئیڈیاز  کو  ایک انکیوبیشن پروگرام میں حصہ لینے کے قابل بنائے گا جس میں انہیں قائم کردہ گھریلو انکیوبیٹرز کے ذریعے پروٹو ٹائپ کی تیاری کے لیے مکمل رہنمائی، وسائل اور غذائیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ یہاں  پاورتھون 2024 پر ایک ویڈیو ہے۔

 

مرکزی وزیر نے سنٹرل الیکٹرسٹی اتھاریٹی کے ذریعہ تیار کردہ  بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کی منصوبہ بندی کے معیار کو بھی جاری کیا، جس میں سمارٹ ٹیکنالوجی کی شروعات سمیت  سب ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کی سطحوں پر تقسیم کی منصوبہ بندی کے عمل کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔

 

بجلی کے شعبے  کے متعلقہ شراکت داروں  سے خطاب کرتے ہوئے، بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کے بجلی کے شعبے نے ایک طویل سفر طے کیا ہے،سال 16-2015  میں دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی اوسط یومیہ دستیابی سال میں 12.5 گھنٹے فی دن سے بڑھ سے بڑھ کر ~21 گھنٹے ہو گیا ہے۔ اسی طرح سال 16-2015میں شہری علاقوں میں سپلائی کے اوقات 20 گھنٹے سے بڑھ کر 23.8 گھنٹے فی دن ہو گئے۔ وزیرموصوف  نے کہا کہ بجلی کی قلت اب تاریخ بن چکی ہے۔

جناب سنگھ نے کہا کہ اس  خطے نے مشترکہ کوششوں سے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن کے حاصل ہونے کی کوئی امید نہیں تھی۔ 29 ملین گھروں کو بجلی فراہم کی گئی۔ اے ٹی اینڈ سی نقصانات15-2014 میں 27 فیصد سے کم ہو کر 2023 میں 15.41 فیصد رہ گئے ہیں۔ اس کے باوجود انہوں نے گزشتہ ایک سال میں اے سی ایس-اے آر آر کے فرق میں 0.15 روپے فی یونٹ سے 0.45 روپے فی یونٹ تک اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں ڈسٹری بیوشن یوٹیلٹیز کو ہدایت کی گئی کہ وہ قابل عمل بننے کے لیے ٹھوس کوششیں کریں بصورت دیگر انہیں مستقبل میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وزیرموصوف  نے ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے وسائل کی کافی مقدار کو یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ملک میں کچھ ڈسکام کی طرف سے ضرورت سے زیادہ لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا اور ذکر کیا کہ لوڈ شیڈنگ کوئی متبادل  نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ صارفین کو 24 گھنٹے قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کا حق ہے اور لوڈ شیڈنگ کی صورت میں انہیں قواعد کے مطابق معاوضہ دیا جانا چاہیے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ زرعی فیڈر کی علیحدگی کسانوں اور ڈسکام دونوں کے لیے فائدہ مند ہے اور اسے مشن موڈ میں لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی کام کو روزمرہ کی طرف منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے سستی بجلی کی شکل میں فوائد حاصل ہوں گے اور ریاستی حکومتوں پر سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔ انہوں نے ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ جلد سے جلد اپنی تجاویز منظوری کے لیے پیش کریں۔

وزیرموصوف  نے پی ایم-جنمن ​​مشن کے تحت فوری سروے اور کاموں میں ریاستوں کی کوششوں کی تعریف کی۔

ملک میں چھتوں پر شمسی تنصیبات کو بڑھانے پر زور دیا گیا اور چھتوں پر شمسی تنصیب کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ریاستوں/ ڈسکام کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت سے درکار مختلف دخل اندازیوں  پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرموصوف  نے گرمیوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ  مانگ  میں متوقع اضافہ کو پورا کرنے کی تیاریوں پر زور دیا۔ ان چیلنجز کا سامنا کرنے اور منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے پر توجہ دینے کی تجویز دی گئی۔

مرکزی وزیر نے نشاندہی کی کہ ٹیرف سپلائی کی لاگت کا عکاس ہونا چاہئے اور تازہ ترین ہونا چاہئے اور مزید تجویز کیا کہ ریگولیٹری کمیشنوں کے ذریعہ نقصان میں کمی کے حقیقت پسندانہ طریقے اختیار کئے جائیں تاکہ ڈسکام کی عملداری کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے ڈسکام کے ذریعہ صحیح سبسڈی اکاؤنٹنگ اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ سبسڈی اور سرکاری واجبات کی بروقت ادائیگی کی اہمیت پر زور دیا۔ سرکاری محکموں کے واجبات کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ڈسکام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ پری پیڈ اسمارٹ میٹرنگ اور سرکاری دفاتر کو ترجیح دیں۔

اجلاس کی دیگر جھلکیاں

  1. ریاستوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ٹیرف آرڈر بروقت جاری کیے جائیں اور لاگت کی عکاسی ہو۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ڈسکام قابل عمل رہیں اور معیاری بجلی کی فراہمی فراہم کرنے کے قابل ہوں۔ اس کے لیے ریاستوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ سپلائی کی لاگت اور موصول ہونے والی آمدنی کے درمیان فرق کو صفر پر لایا جائے۔
  2. غیر ضروری لوڈ شیڈنگ کی اجازت نہیں ہے اور صارفین کو لوڈ شیڈنگ کا معاوضہ ڈسکام کی طرف سے دیا جائے گا۔
  3. ریاستوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ڈسکامس رکاوٹوں کی تعدد اور دورانیہ دونوں کو کم کرکے بجلی کی فراہمی میں عالمی معیارات پر پورا اترنے کی کوشش کریں۔
  4. ریاستوں کو مستقبل کے تخمینوں کی بنیاد پر بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مناسب پیداواری صلاحیت کو یقینی بنانا ہوگا کیونکہ ہماری معیشت تیز رفتاری سے بڑھ رہی  ہے۔مانگ  کو پورا کرنے کے لیے بجلی کے منصوبوں میں نئی ​​سرمایہ کاری لا کر پیداواری صلاحیت میں اضافے کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانا ہو گا۔ ریاستوں کو اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ زیر عمل پروجیکٹس بھی طے وقت  کے مطابق مکمل ہوں۔
  5. ریاستوں کو چاہیے کہ وہ آر ڈی ایس ایس  کے تحت ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں بنیادی ڈھانچے کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کریں تاکہ بجلی کی فراہمی میں اپنی معتبریت کو بہتر بنایا جا سکے۔
  6. اسمارٹ پری پیڈ میٹر صارفین اور ڈسکام دونوں کے لیے  فائدہ مند  ہے اور تمام ریاستوں کو اسے ترجیحی بنیادوں پر لینا چاہیے۔ یہ صارفین کو اپنے بجلی کے اخراجات پر قابو پانے کا اختیار دیتا ہے اور ڈسکام کے نقصانات کو کم کرنے اور انہیں قابل عمل بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
  7. ریاستوں کو روف ٹاپ سولر کو مشن موڈ میں لگانا ہو گا، جہاں ڈسکام  کو ایک اہم کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنے عمل میں آسانیاں بھی لانا ہوں گی۔
  8. ریاستوں کو ترجیحی بنیادوں پر زرعی فیڈر سیگریگیشن کرنا ہو گی اور انہیں  پی ایم کسم  کے تحت سولرائز کرنا ہو گا۔
  9. ریاستوں کو 31.03.2024 تک زرعی بجلی کی فراہمی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا ہو گا تاکہ کسانوں کی زندگیوں کو آسان بنایا جا سکے اور بجلی کی سپلائی کی لاگت کو بھی کم کیا جا سکے۔
  10. بجلی ایک ایسا موضوع ہے جہاں پورا ہندوستان  ایک  ہے، یہ ایک ریاست میں پیدا ہوتا ہے اور کئی ریاستوں میں تقسیم ہوتا ہے۔
  11. ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ سی پی ایس ای کے ساتھ شراکت داری کریں تاکہ پمپڈ اسٹوریج کی گنجائش کے فوائد حاصل کریں۔ پراجکٹس کی ریاستی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ پمپڈ اسٹوریج پلانٹس پر کوئی سیس یا ٹیکس لگانے سے گریز کریں۔
  12. تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پہلے 10 سال کی مدت سال 25-2024 سے 34-2033 کے لئے اپنے وسائل کی مناسبیت کے مطالعہ/منصوبوں کو مارچ، 2024 تک مکمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ وزیرموصوف نے اس بات پر زور دیا کہ وسائل کی مناسبیت کا منصوبہ پیداواری صلاحیت میں تیزی سے اضافے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ دستیاب صلاحیت متوقع مانگ سے آگے رہے۔
  13. یہ ذکر کیا گیا کہ زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک  کا  سالانہ اوسط فراہمی رکاوٹ دورانیہ(ایس اے آئی ڈی آئی) اور سپلائی انٹرپشن فریکوئنسی (ایس اے آئی ایف آئی) 1 گھنٹے سے کم اور 1 رکاوٹ سے کم  ہے۔ ڈسکام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ بجلی کے اعتبار کی اس سطح کی توقع کریں جو کہ بجلی (صارفین کے حقوق) کے قواعد کے مطابق بھی ہوں  اور لوڈ شیڈنگ کو ماضی کی چیز بنا دیں۔
  14. بجلی کی فراہمی کی ریاستی سطح پر پائیداری اور ایم این آر ای کے تحت پی ایم-کسم جیسے اہم اقدامات، ملک میں گرین ہائیڈروجن ایکو سسٹم کی ترقی اور بی ایل ڈی سی پنکھے ،انتہائی موثر اے سیز وغیرہ  جیسے توانائی کے موثر آلات  کے استعمال کو فروغ دینے پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہاراشٹر کے ذریعہ پی ایم-کسم کے کامیاب نفاذ میں بہترین طریقوں پر ایک پریزنٹیشن بھی دی گئی۔
  15. ریاستوں سے کہا گیا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر زرعی فیڈرز کی 100 فیصد علیحدگی کریں اور اس کے بعد الگ کیے گئے زرعی فیڈروں کو سولرائز کریں۔
  16. اجلاس میں آر ڈی ایس ایس کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ تمام حصہ لینے والے ڈسکام کے لیے آر ڈی ایس ایس کے تحت منظور شدہ کاموں کے  ٹینڈر/ایوارڈ اور پیشرفت کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ کاموں پر عمل آوری میں تیزی لائیں اور اسکیم کے تحت کئے جارہے کاموں کے معیار کو یقینی بنائیں۔ بجلی کے وزیر نے ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد منظوری کے لیے جدید   کاری اور نظام میں اصلاح  کے لیے ڈی پی آر پیش کریں۔
  17. آسام کے ذریعہ آر ڈی ایس ایس کے تحت اسمارٹ میٹر پروجیکٹ کے کامیاب نفاذ پر ایک پریزنٹیشن دی گئی۔ ریاست نے چیلنجوں اور ان کے نفاذ میں اپنائے گئے عمل کو بھی اجاگر کیا۔ مزید، ریاست نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سمارٹ میٹر کا نفاذ صارفین اور ڈسکام دونوں کے لیے ایک جیت کی صورت حال ثابت ہوا ہے اور طویل مدت میں ڈسکام کی مالی عملداری میں نمایاں طور پر تعاون کرے گا۔ ریاست نے درخواست کہ  کہ صرف 10.5 لاکھ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے ساتھ، 100 فیڈرز میں جہاں یہ میٹر نصب کیے گئے ہیں، اے ٹی اینڈ سی  کے نقصانات 17.9 فیصد سے کم ہو کر 8.6 فیصد ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، صارفین پری پیڈ سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے بعد بچائی گئی  توانائی کی وجہ سے ماہانہ ~ 400 روپے بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
  18. شمسی صلاحیت میں اضافے کے بارے میں پریزنٹیشن کے دوران مرکزی وزیر نے ہدایت دی کہ ریاستوں کو قابل تجدید خریداری ذمہ داری (آرپی او) کے طریقوں کی تعمیل کرنی ہوگی اور عدم تعمیل پر انرجی کنزرویشن ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کمی کو قابل تجدید توانائی کے سرٹیفکیٹ خرید کر پورا کیا جا سکتا ہے۔ آر پی او کو پورا نہ کرنے پر بھاری جرمانہ ہو گا۔
  19. یہ تجویز کیا گیا کہ روف ٹاپ سولر، پی ایم کسم   جیسے تقسیم شدہ قابل تجدید توانائی کے وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا سکتا ہے کیونکہ اس کے لیے کسی انخلاء کے نظام کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سے تقسیم کار کمپنیوں کے لیے سپلائی کی لاگت بھی کم ہو جائے گی۔ ریاستوں کو بھی ان مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دی گئی جس کی وجہ سے شمسی توانائی پر مبنی پروجیکٹس فی الحال تاخیر کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی میں  بجلی شعبے  کا دو روزہ جائزہ، منصوبہ بندی اور نگرانی (آرپی ایم ) اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

 

************

(ش ح  ۔  ع ح۔  ف ر )

U No. 3962



(Release ID: 1999212) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi