بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے فنکیئر اسمال فائنانس بینک لمیٹڈ (فنکیئر) اور اے یو اسمال فائنانس بینک لمیٹڈ (اے یو) کے انضمام کو منظوری دے دی ہے

Posted On: 24 JAN 2024 4:12PM by PIB Delhi

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے فنکیئر اسمال فائنانس بینک لمیٹڈ (فنکیئر) اور اے یو اسمال فائنانس بینک لمیٹڈ (اے یو) کے انضمام کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ  امتزاج میں فنکیئر اور اے یو  کا  انضمام  شامل  ہے، جس میں باقی رہنے والی کمپنی (ضم شدہ کمپنی) اے یو ہے۔  اور مجوزہ امتزاج کے بعد  فنکیئر کے حصے داروں کو  مرج شدہ کمپنی میں  حصہ داری الاٹ کی جائے گی۔

اے یو ایک بینکنگ کمپنی  ہے، جو  جمع کرنے، قرضے  اور ایڈوانس ، ڈیبٹ  اور کریڈٹ  کارڈ خدمات ، ادارہ جاتی بینکنگ اور ڈیجیٹل بینکنگ خدمات  فراہم کرانے سمیت ذاتی اور  کاروباری بینکنگ خدمات فراہم کرتی ہے۔ اے یو  کو  اے ڈی دوئم بینک زمرے  (غیر ملکی زر مبادلہ )کے تحت کاروباری لین دین کے لئے  بھی  ایک لائسنس  حاصل ہے۔ اے یو  انشورنس کی تقسیم اور  میوچول فنڈ جیسی  سرمایہ کاری مصنوعات  اور  پورٹ فولیو مینجمنٹ خدمات جیسی  ذیلی کام کاج میں بھی مصروف ہے۔

 فنکیئر ایک بینکنگ کمپنی ہے اور  سیونگ اکاؤنٹ، کرنٹ اکاؤنٹ، فکسڈ ڈپازٹ،  لگاتار ڈپازٹ جیسی  ڈپازٹ خدمات فراہم کرتی ہے۔ فنکیئر  انشورنس پروڈکٹ کی تقسیم جیسے  کچھ متفرقات خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-ح ا - ق ر)

U-3960


(Release ID: 1999155) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Tamil