پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایت راج وزارت میں سکریٹری جناب وویک بھاردواج کل گوا میں پنچایتوں میں اختیارات کی منتقلی پر ایک دو روزہ قومی مشاورتی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے


یہ ورکشاپ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتماما ور وزارت کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے

پنچایتوں میں اختیارات کی حالیہ منتقلی پر آئی آئی پی اے کی تیار کردہ ڈرافٹ اسٹڈی رپورٹ پر مختلف فریقوں کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا جائے گا

اسٹڈی رپورٹ کی بنیاد پر پنچایتوں میں اختیارات کی منتقلی پر ریاستوں کی درجہ بندی کی  جائے گی

Posted On: 23 JAN 2024 7:02PM by PIB Delhi

پنچایت راج وزارت میں سکریٹری جناب وویک بھاردواج کل گوا میں پنچایتوں میں اختیارات کی منتقلی پر دو روزہ  قومی مشاورتی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے، اس ورکشاپ کا اہتمام پبلک ایڈمنسٹریشن کے قومی ادارے (آئی آئی پی  اے) نے پنچایت راج کی وزارت کے ساتھ مل کرکیا ہے، جو 24 جنوری سے 25 جنوری تک چلے گی۔ ورکشاپ میں آئی آئی پی اے کے ذریعہ پنچایتوں میں اختیارات کی منتقلی سے متعلق اسٹڈی کی ڈرافٹ رپورٹ پر بحث اور تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ورکشاپ میں ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریز/ پرنسپل سکریٹریز اور پنچایت راج وزارت کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ نیتی آیوگ آر بی آئی، کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل حکومت ہند، سینئر تحقیقی اساتذہ اور آئی آئی پی اے کے افسران بھی ورکشاپ میں حصہ لیں گے۔ آئی آئی پی اے کی تیار کردہ رپورٹ کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور شرکا کی آراء اور تبصروں سے حتمی رپورٹ کی تیاری میں مدد ملے گی اور پنچایتوں میں اختیارات کی منتقلی سے متعلق ریاستوں کی درجہ بندی کی جائے گی ۔

اسٹڈی سے متعلق آئی آئی پی اے کو جو طور طریقے دیئے گئےتھے۔ ان کی بنیاد پر انسٹی ٹیوٹ نے اسٹڈی کرنے کے لئے 26 اشاریئے مقرر کئے تھے جس میں اکھٹا کئے گئے اعدادوشمار کے بنیادی اور ثانوی دونوں طرح کے وسائل شامل تھے۔ اور یہ ریاستی سرکاروں سے ،آڈیٹر جنرل دفاتر سے ریاستی مالیاتی کمیشنوں اور نیتی آیوگ سے منظور شدہ تھے یہ 26 اشاریئے پنچایتوں میں اختیارات کی منتقلی کے ستون ہیں۔ ان کے علاوہ دو اور پہلو ہیں۔ گنجائش سازی اور پنچایتوں کی جوابدہی کو بھی جوڑا گیا ہے۔ ان کاوشوں کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ پنچایتیں کتنی آزاد ہیں اور فیصلے کرنے اور ان کو لاگو کرنے کاآزادنہ حق رکھتی ہیں۔

*****

 

U.No:3932

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1998940) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Marathi , Hindi