زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے 1500 سے زیادہ کسانوں کو نئی دہلی میں ہندوستان کے 75 ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کیا


کسان اہم سرکاری اسکیموں کے بارے میں تربیت حاصل کریں گے اور 25 جنوری 2024 کو پوسا کا دورہ کریں گے

یوم جمہوریہ کی پریڈ کا مشاہدہ کرنے کے بعد، یہ کسان ایک خصوصی پروگرام کے لیے پوسا میں جمع ہوں گے، جو 26 جنوری 2024 کو زراعت اور کسانوں کی بہبود اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا کی موجودگی میں منعقد ہوگا

Posted On: 23 JAN 2024 6:58PM by PIB Delhi

ہندوستان کے 75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمان یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے کے لیے کرتویہ پتھ پر جمع ہوں گے۔ حکومت کا ارادہ ہے کہ مرکزی حکومت کی اسکیموں کے متعدد مستفیدین کو اس اہم پریڈ کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کر کے ان کی عزت افزائی کی جائے۔

معزز مہمانوں کی فہرست میں قابل ذکر اضافہ کے طور پر، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت 75ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے کے لیے 1500 سے زیادہ کسانوں کو مدعو کرنے جا رہی ہے، جو مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں جیسے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا وغیرہ کے مستفیدین ہیں۔ اس جشن کے ایک حصہ کے طور پر، 25 جنوری 2024 کو کسانوں کے لیے اے آئی ایف، ایم اینڈ ٹی، نیشنل سیڈز کوآپریشن، اور ہر بوند سے مزید فصل جیسے اہم حکومتی اقدامات کے بارے میں ایک جامع تربیتی اجلاس اور پوسا کیمپس کے فیلڈ وزٹ کا پروگرام طے کیا گیا ہے۔

خصوصی طور پر مدعو کیے گئے یہ کسان 26 جنوری 2024 کو، کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ کا مشاہدہ کریں گے۔ پریڈ کے بعد، یہ کسان پوسا کے سبرامنیم ہال میں زراعت اور کسانوں کی بہبود اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا کی موجودگی میں ایک خصوصی پروگرام کے لیے جمع ہوں گے۔ پروگرام میں جناب ارجن منڈا معیشت کو تقویت فراہم کرنے میں کسانوں کے ناگزیر کردار کے لیے ان کا شکریہ ادا کریں گے اور مختلف اسکیموں کے ذریعے ان کی مدد کرنے کے حکومت کے عزم کو اجاگر کریں گے۔

وزیر موصوف کے خطاب کے بعد، کسانوں کو وزراء اور معززین کے ساتھ فوٹو کھنچوانے کا موقع ملے گا اور پروگرام کا اختتام دوپہر کے کھانے کی دعوت کے ساتھ ہوگا۔ اس جشن کا اہتمام  زرعی برادری کی ترقی، ان کی انتھک کوششوں کو تسلیم کرنے اور ان کا اعتراف کرنے سے متعلق زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی لگن کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ج ا

U: 3930

 


(Release ID: 1998937) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Manipuri