تعاون کی وزارت

ملک بھر کی 24 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً  250  بنیادی زرعی قرض سوسائٹی (پی اے سی ایس ) کے چیئرپرسن اور ان کی شریک حیات کرتویہ پتھ  پر یوم جمہوریہ پریڈ 2024 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’سہکار سے سمردھی‘‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی قابل قیادت میں  امداد باہمی  کی وزارت نے مختصر عرصے میں 54 سے زیادہ اقدامات کیے ہیں

’’پی اے سی ایس  کا کمپیوٹرائزیشن‘‘ وزارت کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے جس کے تحت 2,516 کروڑ روپے کے کل مالیاتی اخراجات کے ساتھ 63,000  بنیادی زرعی قرض سوسائٹی (پی اے سی ایس  )کو کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے

یوم جمہوریہ پریڈ کے بعد، مہمان  خصوصی شام کو ’’بھارت پرو‘‘ میں شرکت کریں گے

Posted On: 23 JAN 2024 4:02PM by PIB Delhi

ملک بھر کی 24 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 250 مستفید ہونے والی بنیادی زرعی قرض سوسائٹی (پی اے سی ایس ) کے چیئرپرسن اور ان کی شریک حیات حکومت ہند کے ’’ مہمان خصوصی ‘‘ کے طور پر کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ 2024 کا مشاہدہ کریں گے۔ امداد باہمی کی وزارت، وزارت دفاع کے ساتھ مل کر، مہمانان خصوصی کی میزبانی کر رہی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’سہکار سے سمردھی‘‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، مرکزی وزیر داخلہ اور  امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی قابل قیادت میں  امداد باہمی کی وزارت نے مختصر عرصے میں 54 سے زیادہ اقدامات کیے ہیں۔ ’’ بنیادی زرعی قرض سوسائٹی (پی اے سی ایس )    کا کمپیوٹرائزیشن‘‘ منصوبہ وزارت کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے جس کے تحت 63,000  بنیادی زرعی قرض سوسائٹی (پی اے سی ایس )  کو 2,516 کروڑ روپے کے کل مالیاتی اخراجات سے کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے۔ اب تک، 28 ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 12,000 سے زیادہ بنیادی زرعی قرض سوسائٹی (پی اے سی ایس )   کمپیوٹرائزڈ ہو چکے ہیں اور  زراعت اور دیہی ترقیات کے لیے قومی بینک (نبارڈ) کے ذریعہ تیار کردہ ای آر پی (انٹرپرائز ریسورس پلاننگ) سافٹ ویئر پر پہلے ہی موجود ہیں۔

راجدھانی میں اپنے قیام کے دوران، مہمانان خصوصی امداد باہمی کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما کے ساتھ بات چیت کریں گے۔  اس کے بعد 25 جنوری کو عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ یوم جمہوریہ پریڈ کے بعد، وہ 26 جنوری کو شام کو ’’بھارت پرو‘‘ میں شرکت کریں گے۔

امداد باہمی کی وزارت ،  دلی میں خصوصی مہمانوں کے  قیام کے دوران ان کے لیے ایک یادگار تجربہ کو یقینی بنانے اور ’’ بنیادی زرعی قرض سوسائٹی (پی اے سی ایس )   کے کمپیوٹرائزیشن‘‘ پروجیکٹ کی کامیابی کو  اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ تقریب شرکت کرنے والے بنیادی زرعی قرض سوسائٹی (پی اے سی ایس )   کو ’سہکار سے سمردھی‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نئے سرے سے کام کرنے کی ترغیب دے گی ۔

************

(ش ح  ۔  م ع  ۔  ت ح )

U No. 3915



(Release ID: 1998822) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Gujarati